سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

مخنثوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک جامع منصوبے کا’ کنسپٹ نوٹ‘

Posted On: 28 JUL 2021 3:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28؍جولائی2021:

سرکار نے ’’روزی روٹی  اور کاروبار کے لئے محروم طبقات کی حمایت(ایس ایم آئی ایل ای)‘‘نامی ایک وسیع منصوبے کو منظوری دی ہے، جس میں مخنثوں کی فلاح  اور ان کی وسیع باز آباد کاری کے لئے ایک ذیلی منصوبہ شامل ہے۔

منصوبے کو آخری شکل دینے کے لئےاصول و ضوابط ویب سائٹ پر ڈال دیئے جائیں گے۔

روزی روٹی اور کاروبار کے لئے محروم اشخاص کی حمایت (ایس ایم آئی ایل ای)منصوبہ باز آباد کاری ، طبی سہولیات کے التزامات اور مداخلت ، صلاح و مشورہ، تعلیم ، صلاحیت سازی اور مخنث افراد کے تعلق سے اقتصادی امور پر مرکوز ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 7146)



(Release ID: 1740146) Visitor Counter : 100


Read this release in: English