زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی  شعبے میں نئی ٹیکنالوجی  

Posted On: 27 JUL 2021 6:53PM by PIB Delhi

 

زرعی تحقیق کے قومی نظام میں اعلٰی ترین سطح پر زرعی تحقیق کی  بھارتی کونسل  / زرعی تحقیق اور تعلیم کا محکمہ  ربط ضبط کا کام انجام دیتا ہے  جو  زرعی تحقیق کے 98 اداروں ،5 ڈیمڈ یونیورسٹیوں اور تین مرکزی زرعی یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ 63 ریاستی زرعی یونیورسٹیوں ، زرعی شعبے  والی  4 یونیورسٹیوں اور 42 آل انڈیا  کو آرڈینیٹڈ ریسرچ پروجیکٹس / نیٹورک پروجیکٹس پر مشتمل ہے جس کا مقصد زرعی شعبے میں نئی ٹیکنالوجی تیار کرنا اس کی جانچ کرنا اور اسے بہتر بناناہے ۔ کسانوں کو اس ٹیکنالوجی کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے لئے ضلع کی سطح پر 725 کرشی وگیان کیندروں کا ایک نیٹورک قائم کیا ہے جس سے زرعی ٹیکنالوجی کے 11 ایپ اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  ربط ضبط رکھتے ہیں جو  ملک میں زونل سطح پر قائم ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت  زرعی ٹیکنالوجی کے بندوبست   ایجنسی ( اے ٹی ایم اے ) نام سے مرکز کی طرف سے اسپانسر کی جانے والی   اسکیم پر بھی عمل درآمد کر رہی ہے  جس کا  مقصد مختلف موضوعاتی علاقوں میں تازہ ترین زرعی ٹیکنالوجیز دستیاب کرنا ہے تاکہ ان مزید سرگرمیوں کے ذریعہ   پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔

 یہ جانکاری  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

ش ح۔ ا س۔ ر ب

U. NO. 7115



(Release ID: 1739894) Visitor Counter : 242


Read this release in: English