کوئلے کی وزارت

کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی  ایل) نے اوور برڈن سے بہت ہی سستی قیمت پر ریت کی پیداوار کرنے  والی انوکھی پہل کی شروعات کی


اس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی اور  تعمیراتی کاموں کے لئے سستی  ریت حاصل کرنے کا ایک متبادل فراہم ہوگا

ریت کی پیداوار کا آغاز پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور  آئندہ 5 برسوں کے لئے لائحہ عمل تیار ہے

پانچ میں 8 ملین ٹن ریت  کی پیداوار  کرنے کا ہدف ہے

Posted On: 27 JUL 2021 5:15PM by PIB Delhi
  • بہتر معیار والی ریت  بازار کی قیمت  کے تقریبا 10  فیصد  کی  شرح پر دستیاب کرائی جائے گی۔
  • ویسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ ( ڈبلیو سی ایل) نے  سب سے پہلے اس پہل کی شروعات کی۔
  • یہ ندی کی سطح سے  ریت  کی  کانکنی  کے منفی  اثرات کو کم کرتا ہے۔

حالانکہ  اسے  اپنے صارفین کے لئے کوئلے کی پیداوار کرنے اور  ڈسپیچ کرنے  کا کام  تفویض کیا گیا ہے تاہم  کول انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی ایل)  نے  اووربرڈن سے  بہت ہی  سستی شرح پر  ریت کی پیداوار  کرنے کے لئے  انوکھی  پہل کا آغاز کیا ہے۔ اس سے  نہ صرف  اوور برڈن سے  ریت  کی تلچھٹ کے  سبب ہونے والی  ماحولیاتی  آلودگی میں  کمی لانے میں  مدد ملے گی بلکہ  تعمیراتی  کاموں کے لئے  سستی ریت  حاصل کرنے کا  ایک متبادل بھی  فراہم ہوگا۔ ریت  کی پیداوار  کا آغاز  پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور  سی آئی ایل  کے  تحت  متعدد  کوئلے کی پیداوار  کرنے والی  کمپنیوں سے  ریت کی پیداوار  زیادہ سے زیادہ کرنے اور  مستقبل قریب میں ریت کے  اہم  سپلائروں میں سے ایک بننے  کے لئے آئندہ 5 برسوں کا  لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔

اس کوشش میں سی آئی ایل کا ہدف آئندہ 5 برسوں میں اپنی متعدد  کوئلہ  پیداواری  معاون  کمپنیوں  میں  15   اہم  ریت  پلانٹوں کو  چالو کرکے  ریت کی پیداوار  کی سطح کو تقریبا 8 ملین ٹن تک پہنچانا ہے۔  رواں مالی سال کے آخر تک  سی آئی ایل  کا  تصور  15  سے میں 9 پلانٹوں میں تقریبا   تین لاکھ  معکب میٹر  کی پیدوار کر نا ہے۔ اس کوشش سے  نہ صرف سماج کو  بڑے پیمانے پر مدد ملے گی بلکہ  ندی  کی تہہ سے  ریت  کی کانکنی میں  کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

کوئلے کی کھلی  کانکنی  کے دوران  ، کوئلے کی  پرت  کی  اوپری سطح کو اوور برڈن  کے طور پر جانا جاتا ہے، جو  مٹی  کے کلے ایلوویئل سینڈ اور  سینڈ اسٹون کے ساتھ اچھی مقدار میں سلیکا مواد  سے  لیس  ہوتا ہے۔ نیچے سے  کوئلہ  نکالنے اور چھانٹنے کے لئے  اوور برڈن کو  ہٹا یا جاتا ہے۔ کوئلہ نکالنے کا عمل  مکمل ہونے کے بعد ، اوور برڈن کا استعمال زمین کو اس کی  اصل شکل میں لانے کے لئے  بیک  فلنگ  کے کام کے لئے کیا جاتا ہے۔ اوپر سے  اوور برڈن نکالتے وقت ، ویلیوم کا  سوئل فیکٹر 20-25  فیصد ہوتا ہے۔ اوور برڈن کا کم از کم  25  فیصد  استعمال  میں لانے کی  پہل کی گئی ہے، جس سے  اس کو  کچل کر ، چھان کر اور صاف کرکے  بالو میں  تبدیل کیا جاسکے۔

اس طرح کی تبدیلی کی  ابتدائی پہل  سی آئی ایل کی  ایک معاون کمپنی  ویسٹرن  پول فیلڈس لمیٹڈ  (ڈبلیو سی ایل)  کے ذریعے کی گئی ہے۔ ابتدا میں ایک تجرباتی پروجیکٹ کی شروعات کی گئی تھی، جس میں  محکمہ جاتی  طریقہ پر  کھڑی مشینوں کے توسط  سے ریت نکالی گئی تھی۔ وزیراعظم رہائش اسکیم (پی ایم اے وائی ) کے تحت   کم لاگت والے مکانوں کی  تعمیر کرنے کے لئے ناگپور  اِن پروومنٹ ٹرسٹ کو  بہت ہی  سستی قیمت پر  یہ ریت  پیش کی گئی ہے۔ بہتر معیار کے ساتھ  اس ریت کی قیمت  بازار کی قیمت کا  تقریبا  10  فیصد ہے۔  پروجیکٹ کی  زبردست کامیابی اور  سستے ریت کی  بڑھتی ہوئی مانگ  کے پیش نظر   ڈبلیو سی ایل  کے ذریعے  ناگپور کے قریب  ملک  کے  سب سے بڑے  ریت  پروڈکشن پلانٹ کو چالو کر کے کمرشئل پیدا وار  شروع کی گئی ہے۔ اس یونٹ میں یومیہ  2025  معکب میٹر  ریت  کی پیداوار ہوتی ہے، جو بازار  کی قیمت  کا  تقریبا  نصف ہے۔ اس پلانٹ سے  پیدا کئے گئے ریت کا بڑا حصہ سرکاری  اکائیوں  جیسے  این ایچ  اے آئی،  ایم او  آئی ایل ،  مہا جینکو اور دیگر   چھوٹی  اکائیوں کو  بازار کی  قیمت  کی  ایک تہائی پر  فراہم کیا جا رہا ہے۔ باقی بچی ہوئی  ریت کو بازار میں  کھلی نیلامی کے توسط سے  فروخت کیا جا رہا ہے۔ جس سے  مقامی لوگوں کو  بہت ہی  سستی شرح پر  ریت حاصل ہور ہی ہے۔ اوور برڈن کا استعمال ہونے سے اوور برڈن ڈمپ کے لئے  در کار زمین  کے رقبے  میں بھی کمی آئی ہے۔ اس اقدام سے ندی کی سطح سے  ریت  کی کانکنی کے سبب  ہونے والے  منفی اثرات میں بھی  کمی آئی ہے۔ ڈبلیو سی ایل کے ذریعے  این ایچ اے آئی اور  دیگر  کو  سستی شرح پر  سڑک کی تعمیر کرنے کے لئے بھی  اوور برڈن فروخت کی جارہی ہے۔ ڈبلیو سی ایل نے مہا راشٹر کے  چندر پور  ضلع میں  دو نئے پلانٹ  لگانے کا  منصوبہ  بنا یا ہے۔ سال کے آخر تک ان کے  چالو ہوجانے کا امکان ہے۔

A picture containing outdoor, sky, mountain, dockDescription automatically generated

A high angle view of a construction siteDescription automatically generated with low confidence

A picture containing ground, outdoor, area, sandyDescription automatically generated

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح- م م- ق ر)

U-7119



(Release ID: 1739827) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi