امور داخلہ کی وزارت

نکسلیوں کے ہاتھوں رقم اینٹھا جانا اور یرغمال بنایا جانا

Posted On: 27 JUL 2021 4:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27 جولائی ،2021   / آئین ہند کی ساتویں فہرست کے مطابق پولیس اور سرکاری حکم ریاست کے  معاملات ہیں اور اس طرح نظم و ضبط برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاست کے دائرۂ کار میں آتی ہے۔ البتہ، حکومت ہند بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ریاستوں کی کوششوں میں مدد دیتی رہی ہے۔ رقم اینٹھے جانے اور املاک / معاشی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیسز متعلقہ ریاستی حکومت کی طرف سے درج کیے جاتے ہیں ، ان کی تفتیش کی جاتی ہے اور ان پر مقدمہ چلایا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بائیں بازو کے انتہا پسند گروپوں نے صنعت کاروں ، تاجروں اور ٹھیکے داروں سے مبینہ طور پر رقم اینٹھی ہے۔ بائیں بازو کی انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنانے کے کل واقعات اور ان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی ریاست وار تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔ یہ تفصیلات پچھلے تین برس کی مدت کے دوران اکٹھا کی گئی ہے۔

 

 

ریاست

2018

2019

2020

2021

(30 جون ، 2021 تک)

بہار

0

4

1

0

چھتیس گڑھ

1

0

1

0

جھارکھنڈ

6

5

4

2

اڈیشہ

2

0

0

0

کل

9

9

6

2

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بائیں بازو کی انتہا پسندی کے گروپوں کے ہاتھوں رقم اینٹھنے کے کیسز کی تفصیلات اور یرغمال بنانے اور رقم اینٹھنے کے کیسز میں گرفتار کیے گئے / ہلاک کیے گئے افراد کی تعداد کا مرکز کی طرف سے بندوبست نہیں کیا جاتا ۔

پچھلے تین برسوں کے دوران اور روان سال کے دوران بائیں بازو کے انتہا پسندوں کے ہاتھوں اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کی ریاست وار تفصیلات :

 

ریاست

2018

2019

2020

2021

(30 جون 2021 تک)

آندھر پردیش

1

2

0

0

بہار

0

1

2

0

چھتیس گڑھ

40

35

35

18

جھارکھنڈ

4

5

2

4

مدھیہ پردیش

0

0

1

1

مہاراشٹر

6

12

5

1

اڈیشہ

6

9

1

0

تلنگانہ

3

0

1

0

کل

60

64

47

24

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ جانکاری داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیہ آنند رائے نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U –7103


(Release ID: 1739722) Visitor Counter : 162
Read this release in: English