امور داخلہ کی وزارت

لوگوں کی غیر قانونی آمد

Posted On: 27 JUL 2021 4:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی 27 جولائی 2021: جو غیر ملکی شہری سفری دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہوتے ہیں انہیں غیر قانونی تارکین وطن سمجھا جاتا ہے۔ ہندستان کی  پالیسییہ ہے کہ وہ  کسی بھی طرح کی غیر قانونی ہجرت کی تائید نہیں کرتا۔

میانمار میں داخلی صورتحال کی وجہ سے میانمار کے شہریوں کی ہندستانی علاقے میں غیر قانونی طور پر آمد کے بارے میں ملنے والی اطلاعات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے 10.03.2021 کو منی پور، میزورم، اروناچل پردیش اور ناگالینڈ کی ریاستی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ میانمار سے ہندستان میں غیرقانونی آمد کی روک تھام کے لئے قانون کے مطابق مناسب کارروائی کریں۔

قومیت کا پتہ چلانے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لینا اور انہیں ملک بدر کرنا ایک مستقل عمل ہے۔ غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کرنے کے لئے غیر ملکیوں سے متعلق ایکٹ مجریہ 1946 کی دفعہ 3 کے تحت مرکزی حکومت کے اختیارات اور پاسپورٹ (ہندوستان میں داخلے) سے متعلق ایکٹ مجریہ 1920 کی دفعہ 5 کے تحت کسی غیر قانونی تارک وطن کو زبردستی ملک بدر کرنے کے اختیارات ہندستان کے آئین کے آرٹیکل 258 (1) کے تحت تمام ریاستی حکومتوں کو سونپے گئے ہیں۔ مزید بر آں ہندستان کے آئین کے آرٹیکل 239 (1) کے تحت  تمام مرکزی خطوں کے منتظمین کو بھی مذکورہ بالا اختیارات سے متعلق مرکزی حکومت کے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے غیرقانونی تارکین وطن کی شناخت اور ان کے ہندستان بدر کرنے کے بارے میں وقتا فوقتا تمام ریاستوں اور خطوں کی ریاستوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ غیر ملکیشہریوں کی ملک میں حد سے سوا قیام اور غیر قانونی ہجرت کے معاملات سے متعلق مستحکم ہدایات بھی 30.03.2021 کو جاری کی گئیں۔

ریاستی حکومتیں/ مرکزی خطوں کی انتظامیہ غیر قانونی مہاجروں کے خلاف پاسپورٹ (ہندوستان میں داخلے) سے متعلق ایکٹ مجریہ 1920 اور غیر ملکیوں سے متعلق ایکٹ مجریہ 1946 کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کرتی آ رہی ہیں۔

آئینی اسکیم کے مطابق ہندستان پر ایک خودمختار قوم کی حیثیت سے اپنے شہریوں کے تعلق سے اولین اور اہم آئینی فرض اور ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ملک کے آبادیاتی اور معاشرتی ڈھانچے غیر قانونی مہاجروں کی آمد  سے ملک کے عوام کے نقصان میں تبدیل نہ ہوں اور قوم کے وسائل ہندستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کی تکمیل کے لئے استعمال ہوں۔

یہ اطلاع  مملکتی وزیر داخلہ جناب نتیا نند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

 

ش ح۔ رف۔ س ا

U. No:7097

 

 



(Release ID: 1739587) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Tamil