امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گیہوں کی خریداری اب تک بلندترین سطح پرپہنچی ، گذشتہ بلندترین سطح پرکی جانے والی خریداری کے مقابلے میں 11.13فیصد زیادہ گیہوں کی خریدکی گئی

Posted On: 26 JUL 2021 7:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی26؍جولائی:موجودہ مارکیٹنگ سیزن ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021کے خاتمے کے بعد بیشترگیہوں کی خریدکرنے والی ریاستوں سے 433.32لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی  خریداری کی گئی ۔ یہ خریداری گیہوں کی خریداری کی اب تک کی اعلیٰ ترین سطح پرہے ۔ اس خریداری نے گیہوں کی خریداری کی ربیع مارکیٹنگ سیزن 22-2021میں 389.92لاکھ میٹرک ٹن کی گذشتہ  بلندترین سطح کو پارکرلیاہے ۔ گذشتہ سال اسی  سیزن  کے دوران 387.67لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری  کی گئی تھی ۔ موجودہ ربیع مارکیٹنگ سیزن کی خریداری سے متعلق کارروائیوں کے ذریعہ تقریبا 49.15لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچایاگیاہے اورانھیں  کم از کم امدادی قیمت کے حساب سے 85581.39کروڑروپے اداکئے گئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1GJZG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2C4UP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3419D.jpg

خریداری کرنے والی ریاستوں میں موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن 2021کے لئے دھان کی خریداری خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے ۔ اس کے تحت 25جولائی ، 2021تک 869.80لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی جاچکی ہے (اس میں خریف کی فصل 707.69لاکھ میٹرک ٹن اورربیع کی فصل 162.11لاکھ میٹرک ٹن شامل ہیں )، جب کہ گذشتہ سال میں اسی سیزن کے دوران کی جانے والی خریداری 759.24لاکھ میٹرک ٹن  کی رہی تھی ۔

موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن کے دوران کی جانے والی خریداری کی کارروائیوں کے ذریعہ تقریبا 128.38لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اس خریداری میں انھیں کم از کم امدادی قیمت کے حساب سے 164217.43کروڑروپے کی رقم اداکی گئی ۔ دھان کی خریداری اب تک کی اپنی اعلیٰ ترین سطح پرپہنچ گئی ہے ، کیونکہ اس نے خریف مارکیٹنگ سیزن 20-2019کی گذشتہ بلندترین سطح کو پارکرلیاہے جو کہ 773.45لاکھ میٹرک ٹن تھی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/49HI1.jpg

اس کے علاوہ ، ریاستوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، اڈیشہ ، راجستھان اورآندھراپردیش کی ریاستوں کے لئے قیمت امدادی اسکیم  (پی ایس ایس ) کے تحت خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020، ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021اور گرمائی سیزن 2021کے دوران 108.42لاکھ میٹرک ٹن دالوں اورتلہن کی خریداری کومنظوری دی گئی ۔

آندھراپردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈواورکیرالہ کی ریاستوں کے لئے 1.74لاکھ میٹرک ٹن ناریل (12ماسی فصل ) کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ۔ اگرمشتہرکردہ فصل کی کٹائی کی مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بازاری قیمتیں کم از کم امدادی قیمت سے نیچے چلی جاتی ہیں ، توریاست کی کی نامزدکردہ خریداری کرنے والی ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ ان ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو قیمت امدادی اسکیم (پی ایس ایس ) کے تحت دالوں ، تلہن اورناریل کی فصل کی خریدکی تجاویز کی وصولی پربھی منظوری دی جائیگی تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے سال 21-2020کے لئے مشتہرکردہ کم از کم امدادی قیمت پر براہ راست ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کی جاسکے ۔

25جولائی ، 2021تک  ، حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے خریف مارکیٹنگ سیزن 21-2020، ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021اور گرمائی سیزن 2021کے تحت 1049575.80میٹرک ٹن **مونگ ، اڑد ، تور ، چنا، مسور ، مونگ پھلی ، سورج مکھی کے بیج ، سرسوں کے بیج اورسویابین کی خریداری کم از کم امدادی قیمت 5662.82کروڑروپے کے ساتھ کی ہے ۔اس سے تمل ناڈو ، کرناٹک ، آندھراپردیش ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر، گجرات ،اترپردیش ، تلنگانہ ، ہریانہ ، اڈیشہ اورراجستھان کے  638366کسانوں کو فائدہ ہواہے ۔ (**بشمول 63825میٹرک ٹن گرمائی مونگ ، جس کی خریداری مدھیہ پردیش میں قیمت استحکام فنڈ اسکیم کے تحت کم ازکم امدادی قیمت کے حساب  سے سردست جاری ہے ۔ )

اسی طرح سے کم از کم امدادی قیمت 52.40کروڑروپے کے ساتھ 5089میٹرک ٹن ناریل (بارہ ماسی فصل ) کی خریداری کی گئی ہے ، جس سے کرناٹک اورتمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فصل سیزن 21-2020کے دوران فائدہ ہواہے ۔ 22-2021کے سیزن کے لئے تمل ناڈوریاست سے 51000میٹرک ٹن ناریل کی خریداری کو منظوری دی جاچکی ہے ، جس کے سلسلے میں خریداری ، ریاستی حکومتوں کی طرف سے طے کردہ تاریخ سے شروع کی جائے گی ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/5Z4MD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/6WVT1.jpg

 

****************

ش ح۔ س ب۔ع آ

U NO. 7066



(Release ID: 1739424) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Hindi , Punjabi