وزارتِ تعلیم

سمگر شکشا اسکیم کا مقصد تعلیم تک رسائی ، بنیادی ڈھانچے اور کوالٹی کو بہتر بنانا ہے

Posted On: 26 JUL 2021 6:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26 جولائی ،2021   / ملک بھر میں تعلیم تک رسائی اس سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور اس کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے سمگر شکشا کی اہم خاصیتیں اور مداخلتیں اس طرح ہیں : (1) سینئر سیکنڈری سطح تک اسکولوں کی جدیدکاری کے ذریعے ان علاقوں میں جہاں یہ سہالیات موجود نہیں ہیں  اسکول کی سہولیات میں توسیع کر کے کوالٹی اسکولی تعلیم تک سب کی  رسائی  (2) وافر بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو یقینی بنانا تاکہ اسکول بیان کیے گئے اصولوں پر اپنی کارکردگی پیش کر سکیں (3) لائبریریوں کو مستحکم بنانے کے لیے 5000 روپے سے 20000 روپے تک کی ہر اسکول کو سالانہ امداد  (4) اسکول اندراج کی بنیاد پر 25000 روپے سے 1 لاکھ روپے تک کی ملی جلی اسکول امداد کی تخصیص میں سے کم سے کم 10 فیصد رقم  سوچھتا لائحہ عمل پر خرچ کی جائے گی ۔ (5) 5000 روپے سے 25000 روپے تک کی لاگت ہر اسکول کو کھیل کود کے سامان کے لیے  سالانہ مدد (6) معذور بچوں کے لیے سالانہ 3500 روپے کی رقم مختص کی جائے گی جس میں  معذور بچیوں کے لیے 200 روپے ماہانہ کا وظیفہ پہلی سے 12 ویں کلاس تک کی بچیوں کو فراہم کیا جائے گا۔ (7) ایلیمنٹری سطح پر ہر بچے کو 600 روپے سالانہ کی شرح سے وردیاں فراہم کی جائیں گی۔ (8) ایلیمنٹری سطح پر  ہر بچے کو ہر سال 400/250 روپے کی شرح پر نصابی کتابیں فراہم کی جائیں گی۔ (9)  چھٹی سے آٹھیوں کلاس سے لے کر چھٹی سے 12 ویں کلاس تک کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ چلایا جانا ارو ان کی تجدید  (10) اساتذہ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایس سی ای آر ٹی اور ڈی آئی ای ٹی جیسے اساتذہ کے تعلیمی اداروں کو مستحکم بنانا  (11) اسمارٹ کلاس رومز ، ڈیجیٹل بورڈز اور ڈی ٹی ایچ چینلوں کے ذریعے تعلیم میں ڈیجیٹل ٹکنالوجی کا اور زیادہ استعمال  (12) آر ٹی ای قانون کی شقوں پر عمل درآمد کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد دینا، جس میں اس قانون کی 12(1)(c) سیکشن کے تحت رقم کی واپسی شامل ہے (13) مشکل علاقوں میں مشکل حالات سے دو چار بچوں کے لیے رہائشی اسکول اور ہوسٹل قائم کرنا۔

آسام کی طرف سے جاری کیے گئے فنڈز اور اخراجات کی تفصیلات  مندرجہ ذیل ہیں:

 

 

(روپے کروڑ میں)

سال

جاری کی گئی رقوم

اخراجات*

2018-19

1570.72

1619.42

2019-20

1521.00

1783.38

2020-21

1594.29

1892.96

2021-22  (ایڈ ہوک ریلیز)

413.13

0.00

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  • جیساکہ ریاست نے پربندھ پورٹل پر بتایا ہے۔

یہ جانکاری تعلیم کے  مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –7052


(Release ID: 1739333) Visitor Counter : 191


Read this release in: English