ٹیکسٹائلز کی وزارت
کاٹن کو آپریشن آف انڈیا نے سال 2020۔21 کے دوران کپاس کی کاشت کرنے والی تمام ریاستوں میں 450 سے زائد خریداری مراکز کھولے
کپاس کی کاشت کرنے والے تقریباً 19 لاکھ کاشتکاروں کو 26700 کروڑ روپئے تقسیم کیے گئے
Posted On:
23 JUL 2021 5:14PM by PIB Delhi
23 جولائی 2021: کپاس کے سیزن 2019۔20 (یکم اکتوبر 2019 سے 30 نومبر 2020 تک) کے دوران، کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے فروخت کے عمل میں مشکلات کا سامنا کر رہے کپاس کے کاشتکاروں کو تحفظ فراہم کرانے کے لئے کپاس کی کاشت والی 12 ریاستوں میں 423 خریداری مراکز کھولے۔ عالمی وبائی مرض کےدوران، سی سی آئی نے 4 لاکھ کاشتکاروں سے 5615 کروڑ روپئے کے بقدر کی 20.72 گانٹھیں خریدیں۔ حالانکہ، مکمل کاٹن سیزن 2019۔20 کے دوران، سی سی آئی نے 105.15 لاکھ گانٹھوں (546.80 لاکھ کوئنٹل کپاس کے برابر)کے بقدرریکارڈ خریداری کی اور 21.50 لاکھ کپاس کے کاشتکاروں کے بینک کھاتوں میں راست طور پر 28500 کروڑ روپئے تقسیم کیے گئے۔ جاری کپاس سیزن 2020۔21 (یکم اکتوبر 2020 سے 30 نومبر 2021 تک) کے دوران، سی سی آئی نے کپاس کی کاشت کرنے والی تمام ریاستوں میں 450 سے زائد خریداری مراکز کھولے ہیں۔ سی سی آئی نے کاشتکاروں کو فروخت کے عمل میں دشواری کی صورت میں تحفظ فراہم کرانے کے لئے سیزن کے آغاز سے ہی ایم ایس پی آپریشنوں کے تحت کپاس کی خریداری کا عمل شروع کر دیا اور اب تک 91.89 لاکھ گانٹھوں (تقریباً 482کوئنٹل کپاس کے برابر) کے بقدر خریداری کی ہے۔ سی سی آئی نے تقریباً 19 لاکھ کپاس کے کاشتکاروں کو 26700 روپئے تقسیم کیے۔
مربوط ٹیکسٹائل پارک (ایس آئی ٹی پی) کے لئے اسکیم میں مطلوبہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے، حکومت ہند صنعت کاروں کے ایک گروپ کو اپنے ٹیکسٹائل یونٹ کے قیام کے لئے ایک کلسٹر میں جدید ترین انفراسٹرکچر سہولیات کے قیام کے لئے مالی اعانت فراہم کرتی ہے، تاکہ وہ بین الاقوامی ماحولیاتی اور سماجی معیار کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو متحرک کریں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں۔ ایس آئی ٹی پی کے تحت، صنعتی ایسو سی ایشنز، صنعت کاروں کے گروپ اور ریاستی حکومتوں کی ایجنسیاں مربوط ٹیکسٹائل پارکوں (آئی ٹی پی) کے اصل پرموٹرس ہیں۔ خصوصی مقصد کے لئے تیار کی گئیں موٹر گاڑیاں (سی پی وی) مقامی صنعت کے نمائندوں، مالی اداروں، ریاستی صنعتی اور بنیادی ڈھانچہ کارپوریشنوں، ریاست و مرکزی حکومتوں کی دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ تیار کی جا تی ہیں۔ ایس پی ویز، کمپنیز ایکٹ کے تحت درج رجسٹر، مستقل طور پر ایک کارپوریٹ باڈی ہوگی۔ ٹیکسٹائل پارکوں کا جائزہ نفاذ کے مختلف مراحل کے تحت پی اے سی کے ذریعہ وقتاً فوقتاً لیاجاتا ہے۔
یہ معلومات کپڑوں کی صنعت کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کرائی گئی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:6907
(Release ID: 1738560)
Visitor Counter : 153