جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

قابل تجدید توانائی سے متعلق صلاحیت سازی

Posted On: 22 JUL 2021 5:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 جولائی ،2021   / حکومت نے سال 2022 تک 175 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کی صلاحیت حاصل کرنے کا نشانہ مقرر کیا (اس میں بڑے ہائیڈرو پروجیکٹ شامل نہیں ہیں) ۔ ملک میں  ابھی تک 96.95 جی ڈبلیو اجتماعی نصب شدہ آر ای صلاحیت 30 جون، 2021 تک حاصل کی گئی ہے  (اس میں بڑے ہائیڈرو پروجیکٹ شامل نہیں ہیں)۔

قابل تجدید  بجلی ڈس کام کے ذریعے خریدی جاتی ہے جو اسے روایتی بجلی کے ساتھ ذخیرہ کر لیتی ہے اور اسے حکومت اور غیر سرکاری اداروں سمیت سبھی صارفین کو سپلائی کر دیتی ہے۔

مجموعی بجلی پیداوار میں 1376.09 ارب یونٹ میں اضافہ ہوکر 1381.85 ارب یونٹ ہو جانے کے باوجود  روایتی بجلی کی توانائی کی پیداوار 19-2018 میں 1249.33  ارب یونٹس (بی ایو) سے کم ہو  کر 21-2020 میں 1234.61 ارب یونٹ  ہو گئی۔

یہ جانکاری بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –6878



(Release ID: 1738460) Visitor Counter : 181


Read this release in: English