پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتوں کے امیدواروں کی اہلیت
Posted On:
23 JUL 2021 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23جولائی 2021: ’مقامی حکومت‘ ہونے کی حیثیت سے ’پنچایت‘ ایک ریاستی موضوع ہے اور آئین ہند کے ساتویں شیڈیول کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ آئین ہند کی دفعہ 243 سی (1)میں یہ بات شامل ہے کہ ریاستی مقننہ ، قانون کے ذریعہ، پنچایتوں کی تشکیل کے لئے پروویژن تیار کر سکتی ہے۔ اسی طرح، پنچایت کے سرپنچ اور اراکین کی امیدواری کے لئے بنیادی تقاضے متعلقہ پنچایتی راج ایکٹس اور آئین کی دفعات کے طابع قواعد کے ذریعہ طے کیے جاتے ہیں۔
پنچایت کا رکن ہونے اور پنچایت کے رکن کے طور پر منتخب ہونے سے متعلق نا اہلی آئین کی دفعہ 243 ایف کے طابع ہے ، جو دیگر چیزوں کے علاوہ ریاستی مقننہ کے ذریعہ وضع کیے گئے قانون کے تحت نااہلی طے کرتی ہے۔ اسی طرح، ایک سے زائد بچے ہونے سمیت نااہلی کی شرائط ایک ریاست سے دوسری ریاست میں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔
’مقامی حکومت‘ ہونے کی حیثیت سے ’پنچایت‘ ایک ریاستی موضوع ہے اور آئین ہند کے ساتویں شیڈیول کا حصہ ہے۔ پنچایت سے متعلق تمام معاملات، جن میں سرپنچ اور پنچایت کے دیگر اراکین کے لئے دستیاب مالی اور دیگر فوائد بھی شامل ہیں، متعلقہ پنچایتی راج ایکٹس اور قواعد کے طابع ہیں ۔ یہ معلومات جناب کپل موریشور پاٹل، وزیر مملکت پنچایتی راج، نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب کے تحت فراہم کی۔
*****
ش ح ۔اب ن
U:6909
(Release ID: 1738442)