کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت نے صنعتی مینو فیکچرنگ میں تیزی لانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں

Posted On: 23 JUL 2021 5:07PM by PIB Delhi

 

نئی  دلّی ، 23 جولائی/ حکومتِ ہند نے آتم نربھر بھارت مہم کے تحت  تیار کی گئی   مصنوعات  کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے  کئی اقدامات کئے ہیں  ۔ ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :

  1. کوالٹی کنٹرول  آرڈر ( کیو سی او ) : آتم نربھر بھارت مہم کے اعلان کے بعد سے  مرکزی حکومت   نے اپنی مختلف وزارتوں  / محکموں  کے ذریعے  156 مصنوعات کو نوٹیفائی کیا ہے  ، جن کے لئے  کیو سی او کے  ذریعے   بی آئی ایس  سرٹیفکیٹ جاری کرنا ضروری ہے ۔ ان کیو سی او کے مطابق  ان میں شامل مصنوعات  بھارتی معیارات کے پیمانے پر پوری اترنی  ضروری ہیں اور ان پر   بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ کےلائسنس کے تحت اسٹینڈرڈ  مارک  لگانا ضروری ہے ۔
  2. پیداوار سے منسلک  مراعات ( پی ایل آئی ) اسکیم : مینو فیکچرنگ کو   تیزے سے بڑھاوا دینے کی خاطر حکومت نے  13 سیکٹروں کے لئے پیداواری سے مربوط ترغیباتی اسکیم  ( پی ایل آئی ) کا آغاز کیا ہے ، جس کے لئے  اگلے پانچ برسوں میں  1.97 لاکھ کروڑ روپئے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے ۔
  3. اُدیوگ منتھن : ڈی پی آئی آئی ٹی نے کامرس کے محکمے  ، کیو سی آئی ، این پی سی ، بیورو آف انڈین  اسٹینڈرڈ ، انڈسٹری کے ایوانوں اور  متعلقہ وزارتوں  کے اشتراک سے  2 ماہ طویل  ویبینار  کی سیریز  ، اُدیوگ منتھن  کا انعقاد کیا ، جس کے 46 اجلاس ہیں اور ان میں   مینو فیکچرنگ اور  سروس کے اہم شعبوں میں  کواٹی اور پیداواری پر توجہ مرکوز کی  گئی ہے ۔

حکومت کے ذریعے  اسٹارٹ اَپ کو بڑھاوا دینے  اور ووکل فار لوکل   مہم کو فروغ  دینے کے لئے کئے گئے اقدامات مندرجہ ذیل ہیں :

  1. حکومت نے  اسٹارٹ اَپ  سے سرکاری خریداری  میں آسانی فراہم کرنے کی خاطر  جی ایف آر   کےضابطوں کے مطابق    کمپنی کے پہلے تجربے  اور  لین دین کے علاوہ ذر ضمامنت   کی  شرائط میں نرمی کی ہے ۔
  2. حکومتِ ہند نے  فنڈ آف فنڈس برائے اسٹارٹ اَپس ( ایف ایف ایس ) اسکیم اور  اسٹارٹ اَپ انڈیا  سیڈ فنڈ  اسکیم ( ایس آئی ایس ایف ایس ) شروع کی ہے  ۔ ایف ایف  اسکیم کا مقصد   جدت طرازی پر مبنی  صنعت کاری  میں تیزی لانا اور کاروبار میں اضافہ کرنا   ، اسٹارٹ اَپ کے لئے وسائل جیسے بڑے  حصص کی فراہمی کرنا ہے ۔ ایس آئی ایس ایف ایس کا مقصد  اسٹارٹ اَپ کو  ، اُن کے  ذریعے   کے ثبوت ، پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ  ، مارکیٹ میں داخلے  اور تجارتی اقدامات کے لئے مالی امداد فراہم کرنا ہے ۔

حکومت کے ذریعے   اسٹارٹ اَپ اور دیگر مقامی  صنعت کاروں کو ای – کامرس اور  آن لائن پلیٹ فارم کے استعمال میں مدد کے لئے کئے جانے والے اقدامات مندرجہ ذیل ہیں :

  1. گورنمنٹ ای – مارکیٹ پلیس  ( جی ای ایم )  : جی ای ایم   سرکاری اداروں کے ذریعے عام استعمال ہونے والی اشیاء اور خدمات    کی خریداری کے لئے  آن لائن پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔  ڈی پی آئی آئی ٹی  سے تسلیم شدہ  کوئی بھی اسٹارٹ اَپ جی ای ایم پر فروخت کرنے والے کے طور پر   خود کا اندراج کرا سکتا ہے اور   اپنی مصنوعات اور خدمات  براہ راست  سرکاری اداروں کو  فروخت کر سکتا ہے ۔
  2. اسٹارٹ اَپ  رن وے  جی ای ایم  کے ذریعے  ڈی پی آئی آئی ٹی  کے اشتراک سے    قائم کیا گیا ہے  ، جو  اختراعات کے ذریعے صنعت کاری کو فروغ دینے والی ایک منفرد پہل ہے ۔ 

مذکورہ بالا معلومات  آج کامرس و صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت  جناب سوم پرکاش نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری  جواب دیتے ہوئے فراہم کی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   23.07.2021 )

U.No. 6912



(Release ID: 1738321) Visitor Counter : 213


Read this release in: English