وزارت خزانہ

پی ایس بی کے تقریباً 72 فیصد مالی لین دین ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے کیے گئے


مالی سال2018-19 میں گھر اور موبائل چینلز کے ذریعے انجام پائے جانے والے مالی لین دین کا حصہ 29 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2020-21 میں 76 فیصد ہوگیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 JUL 2021 6:55PM by PIB Delhi

19 جولائی 2021، نئی دہلی: ڈیجیٹل بینکاری، گھر پر دستیاب بینکاری خدمات اور ڈیجیٹل قرضے دینے والے پلیٹ فارمس کی سہولت کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہ بات وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت کسان راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

مزید تفصیلات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ ان خدمات میں دیگر امور کے علاوہ درج ذیل باتیں شامل ہیں:

  1. آن لائن فراہمی کے لیے ایم ایس ایم ای قرضوں کی اصولی منظوری کے لیے، کریڈٹ بیورو، انکم ٹیکس اور اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے اعداد و شمار کی مثلث استعمال کرتے ہوئے، PSBloansin59minutes.com کے توسط سے ڈیجیٹل قرضے کی فراہمی کو بے رابطہ (کانٹیکٹ لیس) بنایا ہے۔
  2. ٹریڈ ریسیویبلز ڈسکاؤنٹنگ سسٹم (ٹی آر ڈی ایس) پلیٹ فارم پر شامل ہونے والے سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) کے توسط سے ایم ایس ایم ای کے لیے آن لائن بلوں پر چھوٹ کو مسابقتی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے اور آن لائن رعایتی بلوں کے تناسب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
  3. حکومت کی 'جیون پرمان' پہل نے سینئر شہری پنشنرز کو ان کی سالانہ لائف سرٹیفکیٹ آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
  4. حکومت کے ذریعے لائی گئیں پی ایس بی اصلاحات کے ایجنڈا کے تحت:
    1. موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ کی رسائی خدمات کی اوسط تعداد (43)، صارف دوست خصوصیات (135) اور علاقائی زبان کے صارفین کے انٹرفیس (8) میں اضافے کے ذریعے بہتر بنائی گئی ہے۔
    2. بڑی پی ایس بیز میں غیر محفوظ شدہ ذاتی قرضوں (پانچ پی ایس بیز میں)، بہت چھوٹی صںعتوں کو ورضے ("ششو مدرا"، پانچ پی ایس بیز میں ) اور بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضوں کی تجدید کے لیے بڑے پی ایس بیز میں اینڈ ٹو اینڈ خودکار ڈیجیٹل قرضے متعارف کروائے گئے ہیں۔ (تین پی ایس بیز میں )؛
    3. ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے ڈیجیٹل خوردہ قرض کی درخواست کو ساتوں بڑے پی ایس بیز میں فعال کردیا گیا ہے، قرض کی درخواستوں سے خوردہ تقسیم کے ساتھ مالی سال  2020-21 میں شروع کی گئی جس کی مالیت 40،819 کروڑ ہے؛
    4. گاہک کی ضرورت پر مبنی، انالٹکس پر مبنی کریڈٹ آفرز کو مہمیز کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مالی سال 2020-21 میں سات بڑے پی ایس بیز کے ذریعے 49،777 کروڑ تازہ خوردہ قرض کی فراہمی کی گئی ہے۔

 نتیجے کے طور پر، پی ایس بی کے تقریباً 72  فیصد مالی لین دین ڈیجیٹل چینلز کے توسط سے انجام پائے ہیں، ڈیجیٹل چینلز پر سرگرم صارفین کی تعداد مالی سال2019-22 میں 3.4 کروڑ سے بڑھ کر مالی سال 2020-21 میں 7.6 کروڑ ہوچکی ہے اور مالی لین دین میں حصہ 2018-19 میں 29 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2020-21 میں 76 فیصد ہوگیا ہے۔

  1. پی ایس بی الائنس، جو تمام پی ایس بی اور بھارتی بینکوں کی ایسوسی ایشن کی ایک پہل ہے، نے سینئر شہریوں سمیت تمام صارفین کے لیے کال سینٹر (1800-121-3721 اور 1800-103-7188)، ویب پورٹل ( https: / / /psbdsb.in/ اور https://doorstepbanks.com/ ) موبائل ایپ (گوگل پلے اسٹور) شروع کی ہے۔ اس وقت ملک بھر کے 100 شہروں میں 13 خدمات پیش کی جارہی ہیں، جن میں نقد رقم نکالنے یا جمع کروانے، چیک اٹھانے کی درخواست، یا ڈیمانڈ ڈرافٹ یا پے آرڈر، چیک بُک کی درخواست، پے سلپ کا انتخاب، انکم ٹیکس فارم، فارم نمبر 15 جی / 15 ایچ، انکم ٹیکس / جی ایس ٹی چالان، ٹی ڈی ایس اور اور فارم 16 سرٹیفکیٹ کی درخواست شامل ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ ڈیجیٹل بینکنگ انفراسٹرکچر کارپوریشن (ڈی بی آئی سی) کے قیام کے لیے حکومت کے زیر غور کوئی تجویز نہیں ہے۔ بینکوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، کچھ پی ایس بیز نے بینکوں کے مشترکہ اقدام کے طور پر مشترکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پلیٹ فارم بنانے کے لیے کارپوریشن قائم کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے تاکہ صارفین اور کاروباری اداروں کو کریڈٹ کی پیشکشوں کی رسائی کو بڑھایا جاسکے۔

****

U. No. 6823

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)


(ریلیز آئی ڈی: 1738082) وزیٹر کاؤنٹر : 161
یہ ریلیز پڑھیں: English