نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی کھیلو انڈیا اسکیم اور کھیلوں کے فروغ کی اسکیمیں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے ٹیلنٹ کی شناخت اور کھلاڑیوں کو مزید نکھارنے کی سمت میں کام کرتی ہیں: مرکزی وزیر کھیل
Posted On:
22 JUL 2021 4:14PM by PIB Delhi
22 جولائی 2021، نئی دہلی:
اہم نکات:
قومی کھیل فیڈریشنز اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کی امدادی اسکیموں کے تحت کھلاڑیوں کو تربیت اور مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
ٹی او پی ایس کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں متوقع طور پر تمغہ جیتنے والوں کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔
کھیلو انڈیا اسکیم اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی کھیلوں کے فروغ کی اسکیموں یعنی قومی مراکز فضیلت، ایس اے آئی ٹریننگ سینٹر، ایکسٹینشن سینٹر ایس ٹی سی اور نیشنل سپورٹس ٹیلنٹ مقابلہ کے تحت ٹیلنٹ کی شناخت اور کھلاڑیوں اور ٹیموں کے ہنر کو مزید نکھارنے کا کام کیا جاتا ہے جن میں دہی علاقوں کے کھلاڑی بھی شامل ہیں تاکہ وہ اولپمک 2028 سمیت بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کرسکیں۔
اولمپکس 2028 سمیت بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بھارتی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو تیار کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کو امداد دینے کی اسکیم کے تحت باصلاحیت کھلاڑیوں کو تربیت اور مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ ٹی او پی ایس کے تحت اولمپکس 2028 سمیت بین الاقوامی مقابلوں کے لیے متوقع طور پر تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔
اولمپکس میں شامل کھیلوں سمیت مختلف کھیلوں کی تربیت اور مسابقت کے تقاضوں پر متعلقہ نیشنل اسپورٹس ایسوسی ایشنز اور ایس اے آئی کی مشاورت سے سالانہ ٹریننگ اور مقابلہ جاتی کیلنڈر (اے سی ٹی سی) کے تحت غور و فکر اور فیصلہ کیا جاتا ہے۔
یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
U. No. 6849
(Release ID: 1738012)
Visitor Counter : 132