زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت نے پلانٹ اتھارٹی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا


پلانٹ اتھارٹی کے ذریعہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے: جناب تومر

نئی عمارت میں آنے والے کسانوں اور صارفین کو آسانی ہوگی

Posted On: 22 JUL 2021 4:41PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج نئی دہلی کے پوسا میں پلانٹ اتھارٹی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر جناب تومر نے کہا کہ پلانٹ اتھارٹی کے ذریعہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ اس سے، کسان اپنی روایتی اقسام اور ان کے ذریعہ تیار کردہ کسی بھی دوسری قسم کے بیجوں پر حقوق حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بھی یقینی بناتا ہے کہ دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزی کرکے کسانوں کا استحصال نہ کیا جائے۔ کسان پہلے کی طرح آزادی کے ساتھ کاشتکاری کر سکتے ہیں۔

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں نیشنل آئی پی آر پالیسی -2016، اختراعات کی حوصلہ افزائی کے لیے بہتر انفراسٹرکچر اور ترمیم کے ذریعے نافذ کی گئی ہے۔ پلانٹ کی مختلف اقسام اور کسانوں کے حقوق کی اتھارٹی (پی پی وی ایف آر اے) وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود سے وابستہ ہے۔ اس آئی پی آر میں، سرٹیفکیٹ صرف فصلوں کے اگنے اور کسان کے دعوے کی تصدیق کے بعد دیا جاتا ہے۔ نئی آئی پی آر پالیسی کے تحت حکومت کی جانب سے ضروری افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے ذریعے آئی پی آر اتھارٹیوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر زراعت جناب تومر نے بتایا کہ اتھارٹی کی عدالتوں کے قیام کے لیے ایک منزل مختص کی جائے گی اور دوسرے معاون نظام کے ساتھ رجسٹری کے کام کے لیے دو منزلیں مختص کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے آنے والے کاشتکاروں اور صارفین کو آسانی ہوگی۔ امید کی جا رہی ہے کہ دفتر کی نئی عمارت پر کام اگلے سال سے شروع ہو جائے گا۔

 

 

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری اور محترمہ شوبھا کرندلاجے، سکریٹری جناب سنجے اگروال، سی ای او نیشنل رینفڈ ایریا اتھارٹی، جناب اشوک دلوائی، پی پی وی ایف آر اے کے چیئرمین، ڈاکٹر کے وی  پربھو، جوائنٹ سکریٹری (بیج) جناب اشونی کمار، اے ایس آر بی چیئرمین ڈاکٹر اے کے مشرا موجود تھے۔ اس موقع پر مہمانوں نے تعمیراتی مقام پر پودے لگائے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6856



(Release ID: 1738001) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Punjabi