خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

مالی سال 21-2020 ء کے دوران پی ایم ایم وی وائی کے تحت 64.35 لاکھ سے زیادہ  فیض پانے والوں کا اندراج کیا گیا

Posted On: 22 JUL 2021 4:52PM by PIB Delhi

نئی  دلّی ، 22 جولائی/ پی ایم ایم وی وائی کے تحت  زچگی کے فوائد  ، فائدہ حاصل کرنے والوں کے دعوے کی بنیاد پر اور اسکیم کی شرائط و ضوابط پورا کرنے پر فراہم کئے جاتے ہیں ۔  پی ایم ایم وی وائی کا سالانہ ہدف  51.70 لاکھ ہے ۔ البتہ ، سال 21-2020 ء کے دوران پی ایم ایم وی وائی کے تحت 64.35 لاکھ  فیض پانے والوں کا اندراج کیا گیا ۔ یہ اسکیم  تمام حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں ( پی ڈبلیو  اینڈ  ایل ایم ) کا احاطہ کرتی ہے اور  اس میں  ایسے پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم شامل نہیں ہیں ، جو مرکزی حکومت   یا ریاستی حکومت یا  سرکاری سیکٹر کی  اکائیوں  میں  ریگولر ملازمین ہیں یا وہ   ، یہ فوائد کسی اور قانون کے تحت حاصل کر رہے ہیں ۔

          پردھان منتری ماتر و وندنا یوجنا ( پی ایم ایم وی وائی ) کے تحت سال 21-2020 ء میں   2475.89 کروڑ روپئے  کے فوائد فراہم کئے گئے ۔

          مذکورہ معلومات   خواتین اور بچوں کی ترقی   کی مرکزی وزیر  محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے فراہم کیں ۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  ۔   22.07.2021 )

U.No. 6864



(Release ID: 1737980) Visitor Counter : 141


Read this release in: English