جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نیشنل آف شور ونڈ انرجی پالیسی

Posted On: 22 JUL 2021 5:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 22  جولائی   حکومت نے 2015 میں "نیشنل آف شور ونڈ انرجی پالیسی" کے لیے نوٹیفکشن جاری کیا تھا جس کا مقصدآف شور ونڈ انرجی کی ترقی کے لیے بنیادی فریم ورک فراہم کرنا تھا۔ پالیسی کے نوٹیفکیشن کے بعد ، حکومت نے قومی انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی کے توسط سے ، نجی تاجروں کو سمندر کے کنارے ہوا کے وسائل کی تشخیص کرنے کے قابل بنانے کے لئے ‘آف شور ونڈ پاور اسسمنٹ اسٹڈیز اینڈ سرویز کے لئے رہنما خطوط’ جاری کیا ہے۔ مزید برآں ، حکومت ہند  گجرات اور تامل ناڈو کے ساحل سے متصل مقامات پر سمندر کے کنارے ہوا کے وسائل کی صلاحیت  کی تصدیق کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی کے ذریعے ہوا کے وسائل کے جائزہ اور اس سے متعلق مطالعہ کررہی ہے۔

وزارت نے مستقبل کے سمندری منصوبوں سمیت ملک میں ساحل سمندر پر  ہوا کی ترقی کے لئے ایک لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

حکومت نے قابل تجدید توانائی منصوبوں کے لئے آف شور ونڈ انرجی منصوبوں سمیت خودکار روٹ کے تحت 100 فیصد تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت دی ہے۔

یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کےمرکزی وزیرجناب آر کے سنگھ کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-6882

 

 



(Release ID: 1737963) Visitor Counter : 192


Read this release in: English