بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای کاای –کامرس پورٹل عالمی رسائی میں اضافہ کرنے کے لئے تمام کاروباروں کی مدد کرے گا

Posted On: 22 JUL 2021 1:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،22؍جولائی:نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے پاس ، جو کہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت ایک عوامی خدمات کا ادارہ ہے ، بی 2بی ایم ایس ایم ای ، گلوبل مارٹ پورٹل موجود ہے ۔ جس کے تحت جاری سرگرمیوں کو مزید تقویت بخشنے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں ۔ اس پورٹل کی نمایاں خصوصیات میں آن لائن اندراج ، ویب اسٹورمنیجمنٹ ، ادائیگی کے بہت سے متبادل ، کال سینٹرکے ذریعہ گاہکوں کی مدد اورسیکیورٹی میں اضافہ شامل ہیں ۔

کھادی اوردیہی صنعتوں سے متعلق کمیشن (کے سی آئی سی )، جو کہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت کام کرنے والا ایک آئینی  ادارہ ہے ، کے پاس بی2سی رسائی کے لئے ekhadiindia.com نام کا پورٹل موجود ہے ۔ جو تمام کاروباروں کو عالمی رسائی حاصل کرنے میں مدد پہنچاتاہے ۔

اس پورٹل سے محصولات کی پیداوار اس پورٹل کی ممبرشپ پرانحصارکرتی ہے ۔

یہ اطلاع  بہت چھوٹی ،چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے وزیرجناب نارائن رانے نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب کے ذریعہ دی ۔

****************

 

ش ح ۔س ب۔ع ا

U NO. 6837


(Release ID: 1737721) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Punjabi