وزارت دفاع

ڈی آرڈی او نے سطح سے ہوا میں مارکرنے والی میزائل آکاش-این جی کا کامیاب تجربہ کیا

Posted On: 21 JUL 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21  جولائی 2021

  • سطح سے ہوا میں مارکرنے والی نئے نسل کی میزائل
  • فضائی خطرات کو بے اثر کرنے کیلئے اعلی سطحی نظام
  • ہندوستانی فضائیہ کی دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا
  • رکشا منتری نے ڈی آرڈی کو مبارکباد پیش کی

دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آرڈی او) نے 21 جولائی 2021 کو اڈیشہ کے ساحل کے قریب مربوط ٹیسٹ رینج(آئی ٹی آر) سے سطح سے ہوا میں مار کرنے والی نئے نسل کی آکاش میزائل (آکاش-این جی) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ دوپہر 12:45 بجے زمین پر مبنی پلیٹ فارم سے کیا گیا جس میں ملٹی فنکشن رڈار، کمانڈ، کنٹرول اور کمیونکیشن سسٹم اور تعیناتی کی وضع میں حصہ لینے والے لانچر جیسے تمام ہتھیار کے نظام کے عناصر شامل تھے۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ لیبارٹری (ڈی آر ڈی ایل) ، حیدرآباد نے  میزائل نظام  کو ڈی آر ڈی او کی دیگر لیبارٹریوں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے نمائندوں نے لانچنگ کا مشاہدہ  کیا۔ پرواز کے ڈیٹا کو حاصل  کرنے کے لئے ، آئی ٹی آر نے الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم ، ریڈار اور ٹیلی میٹری جیسے متعدد رینج  کے اسٹیشنوں کو تعینات کیا ۔ ان نظامات کے ذریعہ حاصل کئے گئے مکمل اڑان ڈیٹا سے پورے نظام کی بے عیب کارکردگی کی تصدیق  کی گئی ہے ۔ تجربے کے دوران ، میزائل نے تیز رفتار اور فرتیلی ہوا سے متعلق خطرات کو بے اثر کرنے کے لئے ضروری اعلی سطحی نقل وحرکت کا مظاہرہ کیا۔

ایک بار تعینات ہونے کے بعد آکاش این جی ہتھیار کا نظام،  ہندوستانی فضائیہ کی فضائی دفاع کی صلاحیت میں شاندار اضافہ کرنے والا ثابت ہوگا۔ پروڈکشن ایجنسیوں، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) اور بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ (بی ڈی ایل) نے بھی ٹرائلز میں حصہ لیا۔

وزیر دفاع شری راج ناتھ سنگھ نے کامیاب تجربے کے لئے ڈی آر ڈی او ، بی ڈی ایل ، بی ای ایل ، ہندوستانی فضائیہ اور صنعت کو مبارکباد دی ہے۔ محکمہ دفاع ، شعبہ تحقیق و ترقی  کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین  نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ میزائل ہندوستانی فضائیہ کو تقویت بخشے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2FWS6.JPGhttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1JA60.JPG

 

 

 

( ش ح۔ ع ح)

6825U. No.

 



(Release ID: 1737645) Visitor Counter : 226


Read this release in: English