صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورت حال
ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو 43.79کروڑسے زیادہ ویکسین کی خوراکیں مہیاکرائی گئیں
ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں اورپرائیویٹ اسپتالوں کے پاس 3.20کروڑسے زیادہ خوراکیں اس وقت بھی لوگوں کو دیئے جانے کے لئے دستیاب ہیں
Posted On:
22 JUL 2021 10:14AM by PIB Delhi
نئی دہلی،22؍جولائی:مرکزی حکومت ملک بھرمیں کووڈ -19کی ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں تیزی لانے اوراس کے دائرہ کارکو وسعت دینے کے لئے عہدبستہ ہے ۔ کووڈ-19کی ٹیکہ کاری میں تمام لوگوں کو شامل کرنے کا نیامرحلہ 21جون ، 2021کوشروع کیاگیاتھا۔ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو زیادہ مقدارمیں ویکسین کی فراہمی اور قبل ازوقت فراہمی کے اقدامات کے ذریعہ ٹیکہ کاری کی مہم کو فروغ دیاگیاہے تاکہ یہ ریاستیں اورمرکزکے زیرانتظام علاقے بہترمنصوبہ بندی کرسکیں اورویکسین کی سپلائی کے سلسلے کو متوازن بناسکیں ۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر، ہندوستانی حکومت کووڈویکسین بلاقیمت فراہم کرکے ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی مدد کرتی رہی ہے ۔ کووڈ 19ٹیکہ کاری مہم میں تمام لوگوں کو شامل کرنے کے نئے مرحلے میں ، ملک میں ویکسین تیارکرنے والی کمپنیوں کے ذریعہ تیارکی گئی ویکسین کا 75فیصد مرکزی حکومت خریدے گی اور اسے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بلاقیمت فراہم کرائے گی ۔
ویکسین کی خوراکیں
|
(22جولائی ، 2021کو)
|
فراہم کی گئیں
|
43,79,78,900
|
سپلائی کے مرحلے میں ہے
|
7,00,000
|
کھپت
|
40,59,77,410
|
بقیہ دستیاب خوراکیں
|
3,20,01,490
|
ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اب تک تمام ذرائع سے 43.79کروڑسے زیادہ (437978900)ویکسین کی خوراکیں فراہم کرائی جاچکی ہیں اور مزید 700000خوراکیں روانہ کئے جانے کے مرحلے میں ہیں ۔
آج صبح 8بجے تک موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ان خوراکوں میں سے مجموعی طورپر 405977410خوراکوں کی کھپت ہوئی ہے ، جس میں ضائع ہونے والی مقداربھی شامل ہے ۔
ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں اورپرائیویٹ اسپتالوں کے پاس 3.20کروڑسے زیادہ خوراکیں اس وقت بھی لوگوں کو دیئے جانے کے لئے دستیاب ہیں۔
****************
ش ح ۔س ب۔ع آ
U NO. 6816
(Release ID: 1737634)
Visitor Counter : 226