وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت (دوبارہ اجرا) (i)سرکاری سیکیوریٹی 2023 کا 4.26 فیصد،(ii)سرکاری سیکوریٹی 2031 کا 6.10 فیصداور (iii)سرکاری سیکوریٹی 2061 کا 6.76 فیصد

Posted On: 19 JUL 2021 7:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 19 جولائی 2021: حکومت ہند نے (i)  4.26 فیصد سرکاری سیکیوریٹی، 2023 کی فروخت (دوبارہ استعمال شدہ)  3000 کروڑ روپے کی مطلع شدہ قیمت پر نیلامی کے ذریعہ کرنے، (2) سرکاری سیکیورٹی  2031  کی 6.10 فیصد نیلامی کے ذریعے 14000 کروڑ (جنرل) کی ایک مطلع شدہ رقم کے لئے 'نئی سرکاری سیکیورٹی ، 2031' اور (3)  9000 کروڑ روپے (جنرل) کی مطلع شدہ قیمت پر نیلامی کیلئے  6.76 فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2061 کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ سیکیورٹیز کے بدلے 6000 کروڑ روپئے تک اضافی خریداری برقرار رکھنے کا اختیار رہے گا۔ نیلامی 23 جولائی 2021 (جمعہ) کو ممبئی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے فورٹ دفتر کے ذریعہ ایک سے زیادہ قیمتوں کا تعین کرنے کے طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔

سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لئے، سیکیورٹیز کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو اسکیم کے مطابق الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لئے دونوں مسابقتی اور غیر مسابقتی ٹینڈر 23 جولائی 2021 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای۔کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کئے جائیں گے۔ غیر مسابقتی ٹینڈر صبح 10.30 بجے سے صبح 11.00 بجے کے درمیان جمع کروانا ہے اور مسابقتی ٹینڈر صبح 10.30 بجے سے صبح 11.30 بجے کے درمیان جمع کروانا ہے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 23 جولائی 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گااور ادائیگی کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ 26 جولائی 2021 (پیر) کو کی جائے گی۔

ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے 24 جولائی 2018 کو سرکلر نمبر 2018-19 / 25 کے تحت جاری ’مرکزی حکومت کی سیکورٹیز میں ٹرانزکشن کب کیا گیا‘ اور وقتاً فوقتاً اور حسب ہدایت ’’جب جاری کیا گی‘‘ کے مطابق اہل ہوں گے۔

****

ش ح-رف-س ا

U.No. 6811

 


(Release ID: 1737579) Visitor Counter : 169


Read this release in: Punjabi , Hindi , English