صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

عید الاضحیٰ کے موقع صدر جمہوریہ نے مبارک باد ی

Posted On: 20 JUL 2021 5:34PM by PIB Delhi

ہندوستان کے صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووند نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ’’عیدالاضحیٰ کے اس موقع پر میں ملک کے تمام شہریوں خاص طورسے ہمارے مسلم بھائی اور بہنوں کو مبارکباد  اور نیک خواہشات پیش کرتاہوں۔

عیدالاضحیٰ محبت ، بے غرضی اور قربانی کا ایک تہوار ہے اور ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ایک تکسیری معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کے لئے مل کرکام کریں۔

عید کا تہوار اپنی خوشیاں بانٹنے اور مفلس و بے سہارا لوگوں کی مدد کرنےکا موقع فراہم کرتا ہے۔

آئیے ہم کووڈ-19سے لڑنے کا عہد کریں اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقدامات کریں اور ساتھ ہی ساتھ سماج کے ہر فرقے کی خوشی اور بھلائی کے لئے کام کریں۔‘‘

صدر جمہوریہ کے پیغام کو دیکھنے کے لئے اس لِنک پر کلک کریں:

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(20.07.2021)

(U: 6788)



(Release ID: 1737297) Visitor Counter : 514