سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
کووڈ سے متعلق پابندی کی مدت کے دوران قومی شاہراہوں کی تعمیر میں تیز اضافہ دیکھا گیا ہے: جناب نتن گڈکری
Posted On:
20 JUL 2021 3:23PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ کووڈ سے متعلق پابندیوں کی مدت کے دوران قومی شاہراہوں کی تعمیر میں تیز اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا، 21-2020 کے دوران قومی شاہراہوں کی تعمیر کی رفتار 36.5 کلومیٹر / یومیہ رہی ہے جو قومی شاہراہوں کی تعمیر میں اب تک کی سب سے تیز رفتار ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت نے صرف 24 گھنٹے میں 2.5 کلومیٹر چار لین کنکریٹ سڑک کی تعمیر اور محض 21 گھنٹے میں 26 کلومیٹر سنگل لین بیٹومین سڑک کی تعمیر کرنے کے ذریعے ایک عالمی ریکارڈ بھی بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعمیر کی اس رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے خاص کوششیں کی گئی ہیں، جن میں ٹھیکہ داروں کی مدد، معاہدہ کے التزامات میں چھوٹ، ذیلی ٹھیکہ داروں کو براہ راست ادائیگی اور جائے کار پر مزدوروں کے لیے کھانے اور علاج کی سہولیات شامل ہیں۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ان پروجیکٹوں میں معیار کے کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ آئی آر سی پیمانوں اور روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی وضاحتوں کے مطابق تعمیر کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی گائیڈ لائنس کو اپ ڈیٹ کرنے اور جانچ کرنے اور معیار پر نظام میں بہتری سے متعلق ہدایات جاری کرنے کے لیے ایک کوالٹی کنٹرول ژون قائم کیا گیا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:6772
(Release ID: 1737295)
Visitor Counter : 128