خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں زرعی پیداوار کی پروسیسنگ


مہاراشٹر میں ابھی تک 3 میگافوڈ پارکز،62 کولڈ چین پروجیکٹز ،12 ایگروپروسیسنگ کلسٹرز،39 فوڈ پروسیسنگ یونٹز کو منظوری دی گئی ہے

Posted On: 20 JUL 2021 3:46PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) مہاراشٹر کے دیہی علاوں سمیت ملک بھر میں ڈبہ بند خوراک کے سیکٹر کی مجموعی نمو اور ترقی  کے لئے  سنٹرل سیکٹر کی امبریلا اسکیم - پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کو نافذ کررہی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کی اسکیموں کے تحت ایم او ایف پی آئی فوڈ پروسیسنگ / خوراک کو محفوظ کرنے سے متعلق صنعتوں کے قیام کے لئے انٹرپرینیورز  کو گرانٹس ان ایڈ کی شکل میں قرض سے مربوط مالی امداد (کیپٹل سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ ابھی تک وزارت نے مہاراشٹر میں  مجموعی طور پر تین میگافوڈ پارکس، 62 کولڈ چین پروجیکٹ ، 12 ایگرو پروسیسنگ کلسٹرز، 39 فوڈ پروسیسنگ یونٹز،12 کرییئشن بیک ورڈ اینڈ فارورڈ لنکیجز پروجیکٹ  اور  خوراک کی جانچ کے لئے  26 لیبارٹریز پی ایم کے ایس وائی اسکیموں کے تحت مدد کے لئے منظوری دی ہے۔

آتم نربھربھارت پہل کے حصہ کے تحت جس کا مقصد  10 ہزار کروڑ روپئے سے 21-2020 سے 25-2024 تک پانچ سال کے دوران کریڈٹ لنک سبسڈی کے ذریعہ ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کے نظریہ کی بنیاد پر دو لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز کے قیام /جدید بنانے کے لئے مالی ، تکنیکی اور بزنس سپورٹ فراہم کرنے کے لئے ایم او  ایف پی آئی مرکز کی حمایت یافتہ ایک اسکیم - پی ایم فارملائیزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائیزز اسکیم (پی ایم ایف ایم ای) نافذ کررہی ہے۔اس میں سے مجموعی طور پر  20130 یونٹس 921.53 کروڑ روپئے کے ساتھ مہاراشٹر کو مختص کی گئی ہیں۔ کیلے کو  مہاراشٹر کے دھولے اور جلگاوںضلعوں کے لئے  او ڈی او پی کے طور پر منظوری دی گئی ہے۔

حکومت نے 22-2021 کے لئے بجٹ تقریر میں’’ آپریشن گرین اسکیم‘‘  ٹماٹر، پیاز اور آلو (ٹی او پی ) کو 22 جلد خراب ہونے والی اشیا تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ زراعت  اور متعلقہ پروڈکٹس میں ویلیو ایڈیشن کو تقویت دی جاسکے۔ کیلے کو جلد خراب ہونے والی اشیا میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں دی۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

20-07-2021

(U:6762)

 



(Release ID: 1737294) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Marathi