جل شکتی وزارت

ناگ ارجن ساگر ڈیم

Posted On: 19 JUL 2021 7:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍جولائی: آندھرا پردیش کے وزیراعلی نے جل شکتی کے مرکزی وزیر کے نام 05 جولائی2021 کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا تھا کہ تلنگانہ کی ریاست ناگ ارجن ساگر پروجکٹ سے یک طرفہ طور پر پن بجلی کی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے پانی کے حصول کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کے آر بی ایم کے سامنے درخواست بھی نہیں دی ہے۔

کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ (کے آر بی ایم) نے 15جولائی 2021کے اپنے ایک خط کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کے جینکو کے حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ سری سائلم ڈیم ، ناگ ارجن ساگر ڈیم ا ور پولی چنتلا پروجکٹ سے مزید پانی جاری نہ کرے کیوں کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ بجلی کی تیاری کے مقصد سے حاصل کیے جانے والے پانی کی مقدار آبپاشی اور پینے کے پانی کی ضروریات کے لیے بھی استعمال ہوگی۔

یہ معلومات جل شکتی اور قبائلی امور کے وزیرمملکت جناب بیشیشور توڈ و نے آج راجیہ سبھا میں فراہم کی۔

****************

ش ح – و ا – س ک

U. NO. 6756



(Release ID: 1737147) Visitor Counter : 139


Read this release in: English