جل شکتی وزارت

کرناٹک کے ذریعہ کرشنا دریا کے طاس سے  پانی کا نکالنا

Posted On: 19 JUL 2021 7:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2021،          جل شکتی اور قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب وشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ آبپاشی اور  پینے کے پانی کی سپلائی کے مقصد سے ریاستوں کی جانب سے کرشنا دریا طاس سے پانی کے استعمال کے لئے کرشنا ریور منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے پانی کا حقیقی حساب کتاب کیا جارہا ہے۔ کرشنا ریور منیجمنٹ بورڈ  کے تلنگانہ اور آندھر اپردیش دونوں ریاستوں میں نمائندے ہیں۔ فی الحال  سری سیلم ذخائر سے آبپاشی اور پینے کے پانی کے مقاصد کے لئے پانی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کرشنا  ریور منیجمنٹ بورڈ نے تلنگانہ ریاست جینکو اتھارٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ  سری سیلم لیفٹ پاور ہاؤس کے ذریعہ فوری طور پر بجلی پیدا کرنے کے لئے پانی کے مزید استعمال کو روک دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ن ا۔

 

U-6754

                          



(Release ID: 1737140) Visitor Counter : 111


Read this release in: English