ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ہنرمندی کے فروغ کے لیے بورڈ
Posted On:
19 JUL 2021 4:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍جولائی: پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کی ہنرمندی کی تربیت کی ایک اہم اسکیم ہے۔ پی ایم کے وی وائی -2(2016-2020)کے تحت ایک کروڑ لوگوں کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ 1.09 کروڑ لوگوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ پی ایم کے وی وائی -3 (2020-2022)کے تحت ، جو 15 جنوری 2021 کو شروع کی گئی ہے، 8لاکھ افراد کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 1.2 لاکھ امیدواروں کو تربیت دی جا چکی ہے۔
ایم ایس ڈی ای نے 05دسمبر 2018 کو جاری ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعہ ہنرمندی کے ماحول کو قائم کرنے کی خاطر ایک انضباطی ادارے کے طور پر پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کی قومی کونسل (این سی وی ای ٹی)قائم کی ہے۔ اس کا کام پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت میں کام کرنے والی اکائیوں کے کام کاج کو منضبط کرنا اور طویل مدتی اور مختصر مدتی معیارات قائم کرنا ہے۔
پی ایم کے وی وائی اسکیم کے تحت تربیت یافتہ / سرٹیفیکیٹ یافتہ امیدواروں کے لیے بہتر ملازمت کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صنعتوں کے ذریعہ نوجوانوں کو ملازمت دینے کی خاطر روزگار میلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایم ایس ڈی ای نے آتم نربھر ہنرمند ملازمین و آجر میپنگ(اسیم)پورٹل کا آغاز کیا ہے جو ہنرمند افرادی قوت کی ایک ڈائرکٹری کے طور پر کام کرے گا۔
مذکورہ بالا معلومات ہنرمندی کے فروغ اور صنعتکاری کے مرکز ی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی۔
****************
ش ح – و ا – س ک
U. NO. 6751
(Release ID: 1737134)
Visitor Counter : 97