جل شکتی وزارت

دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ

Posted On: 19 JUL 2021 7:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍جولائی:سینٹرل گراؤنڈواٹربورڈ (سی جی ڈبلیو بی ) ملک بھرمیں وقفے وقفے سے کنووں کی  نگرانی کرنے والے نیٹ ورک کے ذریعہ علاقائی پیمانے پر زمینی پانی کی نگرانی کرتارہاہے ۔ طویل المدتی بنیاد پر پانی کی سطح میں گراوٹ کااندازہ کرنے کے لئے سی جی ڈبلیو بی کے ذریعہ نومبر 2018، نومبر 2019اورنومبر 2020کی درمیانی مدت میں پانی کی سطح کی جمع کی گئی تفصیلات کا ، نومبر (2008سے 2017) ، نومبر 2009سے 2018) ، اورنومبر (2010سے 2019)کے دہائی وار اوسط سے بالترتیب موازنہ کیاگیاہے ۔اس سلسلے میں ریاست وارتفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں ۔

2024تک مناسب مقدار میں ایک بہترکوالٹی والا اور مستقل اورطویل مدتی بنیاد پر ، ہردیہی کنبے کونل کے ذریعہ آنے والے پینے کے پانی کی  فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی حکومت ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن (جے جے ایم ) –ہرگھرجل ، پرعمل کررہی ہے ، جس پر 3.60لاکھ کروڑروپے خرچ آئے گا۔ اس کے علاوہ جل جیون مشن کے تحت گاوؤں کے اندرپانی کی فراہمی کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے لئے التزامات کئے گئے ہیں ، جس میں سورس ڈیولپمنٹ /مضبوطی /اضافہ اورپانی بڑی مقدار میں منتقلی پانی کی قلت والے ریگستانی علاقوں کے لئے پانی کی افزودگی اور تقسیم کا سسٹم شامل ہیں ۔

حکومت ہند نے 2019میں جل شکتی ابھیان شروع کیاتھا ۔ یہ ایک مقررہ وقت والی مہم ہے ، جس میں ایک مشن کے طورپرکام کیاجاتاہے اور اس کامقصد ہندوستان کے 256اضلاع کے پانی کی قلت والے علاقوں  میں پانی کی دستیابی اور زمینی پانی کی صورت حال میں بہتری لاناہے ۔ اس کے علاوہ 22مارچ ، 2021کو ہندوستان کے محترم وزیراعظم کے ذریعہ جل شکتی ابھیان –بارش سے استفادہ کیجئے ، نام کی مہم کاآغاز کیاجاچکاہے ۔

سینٹرل گراؤنڈواٹربورڈ(سی جی ڈبلیو بی ) نیشنل اکویفرمیپنگ اینڈ منیجمنٹ پروگرام  (این اے کیو یوآئی ایم )پرعمل کررہاہے ، جس میں آبیدہ  زمینوں کی نقشہ سازی اوراکویفرمنیجمنٹ کی ترقی کے ذریعہ ملک میں زمینی پانی کے وسائل کے پائیدار انتظام کی سہولت مہیاکی جاتی ہے ۔ اس پروگرام پرعمل آوری کے لئے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ ریاست وارمعلومات ساجھاکی جاتی ہیں ۔

حکومت ہند عوام کی شراکت داری کے ساتھ زمینی پانی کے وسائل کے پائیدارانتظام کی غرض سے اٹل بھوجل یوجنا (اٹل جل ) پرعمل کررہی ہے ، جو 6000کروڑروپے کی لاگت والی مرکزی شعبے کی اسکیم ہے ۔ اٹل جل پروگرام پرسات ریاستوں یعنی گجرات ، ہریانہ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر، راجستھان اوراترپردیش کے پانی کی قلت والے 81اضلاع اور 8774گرام پنچایتوں میں عمل درآمد کررہی ہے ۔

چونکہ پانی کامعاملہ ریاست سے تعلق رکھتاہے ، اس لئے  ملک میں پانی کے انتظام سے متعلق اقدامات جن میں پانی کا تحفظ /پانی کاذخیرہ  کرنا اور پینے کا پانی ریاستوں کی ذمہ داری ہے ، تاہم مرکزی حکومت کے ذریعہ اس سلسلے میں کئے گئے  اہم اقدامات کے حوالے سے معلومات ذیل میں دیئے گئے یوآرایل پردستیاب ہیں ۔

http://jalshakti-dowr.gov.in/sites/default/files/Steps_to_control_water_depletion_Feb2021.pdf.

یہ جانکاری جل شکتی اورقبائلی امورکے وزیرمملکت ، جناب بشیشورٹوڈو نے آج راجیہ سبھامیں دی ہے  ۔

****************

 

ش ح ۔س ب۔ع آ

U NO. 6744



(Release ID: 1737133) Visitor Counter : 141


Read this release in: English