کارپوریٹ امور کی وزارتت

سال 20۔2019 میں کارپوریٹ سوشل رسپانسی بلٹی فنڈز پر 21349 کمپنیوں کی طر ف سے 21231 کروڑ روپے خرچ کئے گئے

Posted On: 19 JUL 2021 8:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جولائی 2021،          کارپوریٹ امور کی وزارت کے  وزیر مملکت جناب راؤ اندرجیت سنگھ  نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کارپوریٹ گھرانوں نے  ملک میں مزدوروں اور  مقامی آبادی کی بھلائی کے لئے  کارپوریٹ سوشل رسپانسی بلٹی (سی ایس آر) پر ایک بڑی رقم خرچ کی ہے۔

مزید تفصیلات دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  کارپوریٹ امور کی وزارت نے  23 مارچ 2020 تاریخ کو  اپنے  جنرل سرکولر نمبر 10/220 میں وضاحت کی ہے کہ  کووڈ 19 سے متعلق مختلف سرگرمیوں کےلئے  کمپنیوں کی طرف سے سی ایس آر فنڈز خرچ کئے جاسکتے ہیں۔ اس کے تحت کمپنیز قانون 2013 (قانون) کی جدول  VII کے (i)  اور (xii) کے تحت کووڈ۔ 19 سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے لئے  سی ایس آر فنڈز خرچ کئے جاسکتے ہیں جن کا تعلق  حفظان صحت کے فروغ  نیز  حفظان صحت  اور صفائی ستھرائی اور آفات کے بندوبست  کے فروغ سے ہے۔

اس کے علاوہ  وزارت نے جنرل سرکولر نمبر 05/2021 مورخہ  22 اپریل 2021 اور جنرل سرکولر نمبر 09-2021 مورخہ 5 جون 2021 کو وضاحت کی ہے کہ میک شیفٹ اسپتالوں اور عارضی کووڈ کیئر تنصیبات کے قیام کے لئے کمپنیوں کی طرف سے سی آر ایس فنڈ کے خرچ اور کووڈ کیئر کے لئے صحت کے بنیادی ڈھانچے کا قیام، میڈیکل آکسیجن تیار کرنے کے لئے  پلانٹس کا قیام اور اسٹوریج پلانٹ کی مینوفیکچرنگ  اور آکسیجن کنسنٹریٹرس، وینٹی لیٹرس، سلینڈر اور کووڈ۔ 19 کے لئے طبی آلات سی ایس آر سرگرمیوں میں شامل ہیں۔ ایم سی اے 2021 رجسٹری میں کمپنیوں کی طرف سے داخل کئے گئے سی ایس آر سے متعلق تمام ڈاٹا    www.csr.gov.in میں پبلک ڈومین میں دستیاب ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایم سی اے رجسٹری میں کمپنیوں کی طرف سے بنائی گئی فائلنگ کی بنیاد پر وزیر موصوف نے  سی ایس آر اماؤنٹ پیش کیا جو  18۔2017 ، 19۔2018 اور 20۔2019 کے مالی سال میں مختلف کمپنیوں کے ذریعہ خرچ کی گئی  ہے، جس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔

 

مالی سال 18۔2017

مالی سال 19۔2018

مالی سال 20۔2019

کمپنیوں کی تعداد

21455

24965

21349

سی ایس آر خرچ کروڑ میں

13909

18728

21231

 

 

 

 

 

 

 

 (31 مارچ 2021 تک)(وسیلہ: نیشنل سی ایس آر ڈاٹا پورٹل)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ن ا۔

U- 6741                          



(Release ID: 1737120) Visitor Counter : 118


Read this release in: English