قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفوڈ کے تحت قبائلی علاقوں جگدل پور اور رائے گڑھ میں ٹرٹیری ویلیو ایڈیشن مراکز  قائم کئے جارہے ہیں

Posted On: 19 JUL 2021 5:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،19جولائی، 2021

 

وزارت قبائلی امور کے تحت قبائلی مصنوعات کو بازار میں پیش کرنے کے لئے  قبائلی کو آپریٹیو مارکیٹنگ ڈولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا لیمیٹیڈ (ٹرائیفیڈ)کا اپنا ای کامرس ویب پورٹل ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ٹرائیبس انڈیا ڈاٹ کوم ہے۔یہ سبھی بڑے ای کامرس پورٹل جیسے ایمازون،اسنیپ ڈیل ،فلپ کارٹ،پے ٹی ایم اور جیم پر بھی موجود ہے۔ٹرائیفوڈ اسکیم خوراک کی فراہمی اور قبائلی امور کی وزارت اور ٹرائیفیڈ کی مشترکہ پہل ہے ۔اس اسکیم کے تحت ،ٹرٹیری ویلیو (تیسری قیمت)ایڈیشن مراکز ٹرائیفیڈ کے ذریعہ چھتیس گڑھ کے  جگدل پور اور مہاراشٹر کے  رائے گڑھ میں تقریباً 11کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں  قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے دی ۔

 

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:6726

 



(Release ID: 1737044) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Punjabi