وزارات ثقافت
حکومت ہندوستان کے بھر پور ٹھوس ورثہ میں تحفظ اور تحقیق پر توجہ دینے کے لئے نوئیڈا میں عالمی معیار کا ’انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج ‘قائم کرے گی
Posted On:
19 JUL 2021 5:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،19جولائی، 2021
حکومت نے نوئڈا ، گوتم بدھ نگر میں ‘انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بیش قیمت ہندوستانی ورثہ اور اس کے تحفظ سے متعلقہ میدان میں اعلی تعلیم اور تحقیق کو متاثر کرے گا جو ہسٹری آف آرٹ ، کنزرویشن ، میوزولوجی ، آرکائیول اسٹڈیز ، آثار قدیمہ ، پریوینٹو کنزرویشن ، ایپی گرافی اور نیومس میٹکس ، مینواسکرپٹولوجی وغیرہ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کورسز کی قیادت کرے گا۔ نیز خدمت کے ملازمین اور ہندوستانی ثقافتی ورثہ کے طلبا کے لئے تحفظ تربیت کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔
اس انسٹی ٹیوٹ کو ایک یونیورسٹی کی طرح قائم کیا جارہا ہے جس میں (پنڈت دین دیال اپادھیائے آثار قدیمہ انسٹی ٹیوٹ)،نیشنل آرکائوس آف انڈیا کے تحت قائم کردہ اسکول آف آرکائول اسٹڈیز،نئی دہلی،کنزرویشن آف کلچرل پروپرٹی (این آر ایل سی)لکھنؤ کےلئے نیشنل ریسرچ لیبوریٹری،نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری آف آرٹ،کنزرویشن اینڈ میوزیولوجی (این ایم آئی سی ایچ ایم) اور اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے)نئی دہلی کے اکاڈمک ونگ کو ضم کیا جائے گا۔یہ اسنٹی ٹیوٹ کے مختلف اسکول بن جائیں گے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج ایک عالمی سطح کی یونیورسٹی ہوگی جو ہندوستان کے بیش قیمتی ورثے پر تحقیق و تحفظ پر توجہ مرکوز کرے گی،جبکہ تحقیق کی ترقی کے ساتھ ساتھ علم کے فروغ اور اس کے طلبہ کی تعلیم میں بہتری اور ورثے سے وابستہ سرگرمیاں جو ہندوستانی ثقافتی ،سائنسی اور معاشی زندگی میں تعاون دیتی ہیں ، کی پیش کش کرتی ہے ۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ملک میں اپنی طرح ایک انوکھا اور واحد انسٹی ٹیوٹ ہوگا۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی نے دی ہے۔
ش ح ۔ا م۔رب۔
U:6725
(Release ID: 1737043)
Visitor Counter : 205