سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
خود کار فٹنس ٹیسٹ مراکز اور اسکریپنگ مراکز کی صورتحال
Posted On:
19 JUL 2021 3:59PM by PIB Delhi
حکومت نے نوٹیفکیشن جی ایس آر 278(ای) بتاریخ 8اپریل 2021 جاری کردیا ہے، جو خود کار ٹیسٹ مراکز کی منظوری ، کام کاج اور کنٹرول مہیا کرتا ہے۔سڑک ٹرانسپور ٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت نے ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گاڑیوں کی فٹنس جانچ کےلئے ایک ماڈل خود کار جانچ اور سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے مراکز قائم کرنے والے منصوبوں کو بھی لاگو کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت وزارت کے ذریعے اب تک کل 26جانچ اور سرٹیفکیٹ جاری کرنےو الے مراکز (26 ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں سےہر میں ایک)منظور کئے گئے ہیں۔ مراکز کی فہرست ضمیمہ نمبر Iمیں منسلک ہے۔
حکومت نے نوٹیفکیشن جی ایس آر 190(ای) بتاریخ 15 مارچ 2021کو جاری کیا ہے، جو رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے اسکریپنگ سہولت (آر وی ایس ایف)کے قیام کے لئے موٹرگاڑی (گاڑی اسکریپنگ سہولت کا رجسٹریشن اور کام)ضابطہ 2021ء مہیا کرتی ہے۔
سرکار نے گاڑی اسکریپنگ سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے خلاف رجسٹرڈ گاڑی پر رجسٹریشن فیس کی چھوٹ کے لئے نوٹیفکیشن جی ایس آر191(ای) بتاریخ 15 مارچ 2021ء جاری کیا ہے۔ سرکار نے (گاڑی اسکریپنگ کا سرٹیفکیٹ)جمع کرنے کے تعلق سے رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے موٹر وہیکل ٹیکس میں رعایت کے لئے جی ایس آر نوٹیفکیشن 2020(ای)بتاریخ 26 مارچ 2021ء بھی جاری کیا ہے۔
سرکار نے پرانی اور غیر مناسب گاڑیوں کے استعمال کو لے کر عدم حوصلہ پیدا کرنے کے لئے رجسٹریشن فیس ؍فٹنس جانچ فیس ؍فٹنس فیس کے سرٹیفکیٹ میں ترمیم کے لئے نوٹیفکیشن جی ایس آر191(ای) بتاریخ 15 مارچ 2021ء جاری کیا ہے۔
سرکار نے نوٹیفکیشن جی ا یس آر 190(ای) بتاریخ 15 مارچ 2021ء جاری کیا ہے، جس میں رجسٹرڈ گاڑیوں کےلئے اسکریپنگ سہولت(آر وی ایس ایف)کو آٹوپارٹس کے نپٹارے کی سہولت مہیا کرتی ہے۔
ضمیمہ-1
خود کار فٹنس ٹیسٹ مراکز اور سکریپنگ مراکز کی صورتحال کے تعلق سے ضمیمہ
نمبرشمار
|
ریاست؍مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
آئی اور سی مرکز مقام
|
1
|
آندھرا پردیش
|
گمبھیرم
|
2
|
بہار
|
پٹنہ
|
3
|
چھتیس گڑھ
|
رائے پور
|
4
|
گجرات
|
سورت
|
5
|
ہریانہ
|
روہتک
|
6
|
ہماچل
|
سولن
|
7
|
جھارکھنڈ
|
دھنباد
|
8
|
کرناٹک
|
بنگلورو
|
9
|
کیرالہ
|
کوچی
|
10
|
مدھیہ پردیش
|
چھندواڑہ
|
11
|
مہاراشٹر
|
ناسک
|
12
|
میگھالیہ
|
شیلانگ
|
13
|
میزورم
|
ساؤتھ ہیمن
|
14
|
ناگالینڈ
|
دیما پور
|
15
|
اُڈیشہ
|
کٹک
|
16
|
پنجاب
|
کپورتھلہ
|
17
|
راجستھان
|
ریل مگرا
|
18
|
سکم
|
جالی پول
|
19
|
تلنگانہ
|
نلگنڈہ
|
20
|
اتراکھنڈ
|
ہری دوار، ہلدوانی
|
21
|
اترپردیش
|
لکھنؤ
|
22
|
مغربی بنگال
|
کولکاتہ
|
23
|
چنڈی گڑھ
|
چنڈ گڑھ
|
24
|
دہلی
|
جھلجھلی
|
25
|
جموں و کشمیر
|
سامبہ
|
26
|
پڈوچیری
|
پڈوچیری
|
یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن جے رام گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 6703)
(Release ID: 1736954)