اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی اُمور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے اترپردیش میں رام پور کے بلاس پور میں  ایک آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کورونا وبا سے نمٹنے والی کوششوں اور اپیلوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں اور اب تک ’’پی ایم-کیئرس‘‘ کے تحت پورے ملک میں 1500 سے زیادہ میڈیکل آکسیجن پلانٹ نصب ہوچکے ہیں: جناب نقوی

Posted On: 18 JUL 2021 6:13PM by PIB Delhi

نئیدہلی،18؍جولائی2021:اقلیتی اُمور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی نے  آج کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر بلاس پور (رام پور) میں اترپردیش کے مختلف حصوں میں ریڈیکو کھیتان کے ذریعے نصب کیے گئے 6 میڈیکل آکسیجن پلا نٹوں میں سے ایک کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے تعلق سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور اپیلوں کے نتائج سامنے آچکے ہیں اور اب تک ’’پی ایم-کیئرس‘‘ کے تحت پورے ملک میں 1500 سے زیادہ میڈیکل  آکسیجن پلانٹس یا تو نصب ہوچکے ہیں یا پھر انہیں نصب کرنے کی تیاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چھ میڈیکل آکسیجن پلانٹس، جنہیں ریڈیکو کھیتان نے نصب کیا ہے ،ان میں فی گھنٹہ 20 کیوبک میٹر  میڈیکل آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت ہے،انہوں نے کہا کہ ریڈیکو کھیتان کے ذریعے  بلاس پور (رامپور)،  بلہور (کانپور)، بھگوان پور(پریاگ راج)، مہوبہ (مہوبہ)، منجھن پور(کوشامبی) اور مانک پور (چترکوٹ) کے کمیونیٹی ہیلتھ سینٹروں میں نصب کیے گئے ہیں۔

جناب نقوی نے کہاکہ وزیراعظم جناب  نریندر مودی کے ذریعے بہتر صحت اور عوام کی بہتری کے تعلق سے کیے گئے عہد نے یہ یقین دلایا ہے کہ ہندوستان ان ممالک کے مقابلے جہاں پہلے سے بہتر صحت کے وسائل موجود ہیں ، کورونا وبا سے مضبوطی کے ساتھ باہر آرہاہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 2020 میں ہندوستان میں جب کورونا کی پہلی لہر آئی تو کورونا جیسے وبا سے نمٹنے کے وسائل بہت کم تھے لیکن کورونا وبا کے آغاز کے بعد کے ایک سال کے اندر ہندوستان وینٹی لیٹر ، دواؤں ، پی پی ای کٹس، این-95 ماسکس، کورونا وائرس کی جانچ کیلئے تجربہ گاہوں،  آئی سی یو بستروں، کورونا کو وقف اسپتالوں، میڈیکل آکسیجن وغیرہ کے تعلق سے خود انحصار ہوچکا ہے۔ جنوری 2020 میں جہاں  روزانہ 900 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن پیدا کی جاتی تھی وہیں اب اس میں زبردست اضافہ ہوچکا ہے اور اب ہر روز 9000 میٹرک ٹن سے زیادہ میڈیکل آکسیجن پیدا کی جارہی ہے۔

جناب نقوی نے کہا کہ آج کی تاریخ میں ہندوستان میں تیارکورونا کے دو ٹیکے دستیاب ہیں اور اب تک 18 سال کی عمر سے اوپر کے 40 کروڑ سے زیادہ  لوگوں کی  ٹیکہ کاری ہوچکی ہے اور ملک بھر میں 80000 سے زیادہ ٹیکہ کاری مراکز کام کررہے ہیں۔ ملک میں 2624 سے زیادہ کورونا کی جانچ کرنے والی لیباریٹریاں ہیں، اب تک 44 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افراد کی کورونا کی جانچ ہوچکی ہے، اس کا مطلب کہ ہر روز اوسطاً 20 لاکھ سے زیادہ کورونا جانچ کا کام ہوا۔

جناب نقوی نے کہاکہ اس وقت ہندوستان کے پاس فی دن 10 لاکھ سے زیادہ  کورونا ٹیسٹنگ کٹس تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔ 2000 سے زیادہ ایسے اسپتال ہیں جو کورونا کے لئے وقف ہیں جبکہ 4000 سے زیادہ کورونا ہیلتھ مراکز ہیں اور تقریباً 13000 کورونا کیئر مراکز ہیں۔ آئیسولیشن بستروں کی مجموعی تعداد  (آکسیجن سمیت /آکسیجن کے بغیر)میں بھی نسبتاً 15 لاکھ کااضافہ ہوچکا ہے جن کی تعداد لاک ڈاؤن سے پہلے محض 10000 تھی۔ اسی طرح آئی سی یو بستروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور اب ان کی تعداد 85000 سے زیادہ ہے جبکہ پچھلے سال لاک ڈاؤن سے پہلے ان کی تعداد محض 2000 تھی۔ ملک بھر میں 20000 آئی سی یو بستروں کا مزید اضافہ ہوا ہے جن میں سے 20فیصد بیڈیاٹرک آئی سی یو بستر ہوں گے۔ پیڈیاٹرک یونٹیں بھی تمام 736 اضلاع میں قائم کی جارہی ہیں۔

ہندوستان میں ہر روز دیسی ساخت کے 5 لاکھ سے زیادہ این-95 ماسک اور 5 لاکھ سے زیادہ پی پی ای کٹیں تیار کی جارہی ہیں، سالانہ 4 لاکھ سے زیادہ وینٹی لیٹر تیار ہورہے ہیں جبکہ مالی سال 22-2021 کیلئے کووڈرسپانس پیکیج  کے لئے 23123 کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں۔

جناب نقوی نے مزید کہا کہ کورونا چیلنج کے دوران شاندار اقدامات کرتے ہوئے حکومت نے 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن مہیا کرایا ہے۔ یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور ’’پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا‘‘ کے تحت 80 کروڑ لوگوں کو فی کس 5 کلو راشن مہیا کیاجارہا ہے۔ 8 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو مفت گیس سلینڈر دیے گئے ہیں ، 20 کروڑ خواتین کے بینک کھاتوں میں 1500 روپئے ڈالے گئے ہیں۔ تمام زمرے کے لوگوں کی بہبود کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپئے کا ’’آتم نربھر بھارت‘‘ پیکیج بھی دیا گیا ہے جبکہ ’’کسان سمّان ندھی‘‘ کے ذریعے 10 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

******

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 6674)


(Release ID: 1736627) Visitor Counter : 217
Read this release in: English , Hindi , Tamil