امور داخلہ کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ورچوئل طریقے سے گجرات میں نو تعمیر گاندھی نگر کیپٹل ریلوے اسٹیشن اور سائنس سٹی احمد آباد میں ایکویٹک گیلری، روبوٹک گیلری اور نیچر پارک سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا


مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوئے

آج پورے گجرات اور خاص طور سے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے تمام شہریوں کے لیے انتہائی خوشی کا دن

جناب نریندر مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تب ان کی اپیل اور ہدف گجرات کے سبھی ترقیاتی کام کو عالمی سطح کا بنانے پر ہوتا تھا اور اسی کے مطابق  منصوبہ بندی کی جاتی تھی

اس کے نتیجہ میں آج گجرات میں متعدد ہدف پر مبنی عالمی سطح کے پروجیکٹ بنے ہیں جو پوری دنیا میں مثالی ہیں، اس میں آج یہ اسکیم بھی جڑ گئی

گاندھی نگر کیپٹل ریلوے اسٹیشن  کی از سر نو تعمیر کے پروجیکٹ پر تقریباً 800 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور اس کے ساتھ بنائے گئے فائیو اسٹار ہوٹل سے گاندھی نگر میں بنیادی ڈھانچہ اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا

دنیا کے سب سے اونچے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کے عالمی منظر نامہ پر آنے کے بعد ریلوے نے ملک کے 8 اہم مقامات کو جوڑنے کا کام کیا ہے اور آج گاندھی نگر کو بابا وشوناتھ کے شہر کے ساتھ جوڑنے کا کام بھی مکمل ہو گیا

سائنس سٹی میں ایکویٹک گیلری اور روبوٹک گیلری سائنس میں دلچسپی رکھنے والے طلب

Posted On: 16 JUL 2021 7:44PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ورچوئل طریقے سے گجرات میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ ان پروجیکٹوں میں نئے طریقے سے دوبارہ تعمیر کیے گئے گاندھی نگر کیپٹل ریلوے اسٹیشن اور سائنس سٹی احمد آباد میں ایکویٹک گیلری، روبوٹک گیلری اور نیچر پارک شامل ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پروگرام میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر جناب شاہ نے کہا کہ آج پورے گجرات اور خاص کر گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے تمام شہریوں کے لیے انتہائی خوشی کا دن ہے۔ 35 سال بعد گاندھی نگر ریلوے اسٹیشن کی تصویر عزت مآب وزیر اعظم کےد ست سے مبارک سے تبدیل ہونے جا رہی ہے۔ جب اس ریلوے اسٹیشن  کا تصور پیش کیا گیا، بنیادی خاکہ بنا اور اس کے بعد جب تعمیر کا کام شروع ہوا تو کئی لوگوں کو لگتا تھا کہ یہ ایک قسم کی انجینئرنگ کی ہمت ہے، لیکن آج یہ ہمت کامیاب ہوئی اور اس کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تب ان کی اپیل اور ہدف گجرات کے سبھی ترقیاتی کام کو عالمی سطح کا بنانے پر رہتا تھا اور اسی کے مطابق منصوبہ بندی ہوتی تھی۔ اس کے نتیجہ میں آج گجرات میں ہدف پر مبنی متعدد عالمی سطح کے پروجیکٹ بنے ہیں جو پوری دنیا میں مثالی ہیں، اس میں آج یہ اسکیم بھی جڑ گئی ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ گاندھی نگر کیپٹل ریلوے اسٹیشن کی از سرنو تعمیر کے پروجیکٹ پر تقریباً 800 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور اس کے ساتھ بنائے گئے فائیو اسٹار ہوٹل سے گاندھی نگر میں بنیادی ڈھانچہ اور سیاست کو فروغ حاصل ہوگا۔ جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ریلوے نے گجرات میں کئی پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔ حال ہی میں دنیا کے سب سے اونچے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کے عالمی منظر نامہ پر آنے کے بعد ریلوے نے ملک کے 8 اہم مقامات کو جوڑنے کا کام بھی کیا ہے اور آج گاندھی نگر کو بابا وشوناتھ کے شہر وارانسی کے ساتھ جوڑنے کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی گاندھی نگر سے وریٹھا کے درمیان ایک ایم ای ایم یو (مین لائن الیکٹرک ملٹی پل یونٹ) سروس ٹرین کی بھی شروعات ہو رہی ہے جو سفر کرنے والے لوگوں کے لیے بہت ہی مفید ثابت ہوگی۔ مہسانہ- وریٹھا ریلوے سیکشن کے گیج کی تبدیلی اور بجلی کاری اور سریندر نگر – پیپا واو سیکشن کی بجلی کاری کا بھی آج افتتاح ہو رہا ہے۔ اس سے ریلوے گیج کی تبدیلی اور بجلی کاری کے ہدف مزید آگے بڑھیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ سائنس سٹی میں ایکویٹک گیلری اور روبوٹک گیلری سائنس میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کے لیے بہت ہی اہم ثابت ہوگا۔ روبوٹک گیلری میں تقریباً 11 ہزار مربع میٹر کے علاقے میں روبوٹک صنعت اور اس کے گوشوں کو بہت ہی خوبصورت اور دلچسپ انداز میں چھوٹے بچوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس میں انسان  اور روبوٹ کے درمیان گفتگو سےلیکر زراعت، خلاء، دفاع اور دیگر شعبوں کے اندر روبوٹ کے کئی استعمال دکھائے گئے ہیں۔ ایکویٹک گیلری میں تقریباً 40 لاکھ لیٹر پانی میں وہیل سے لیکر کئی قسم کی سمندری مخلوق اور سمندری دنیا کے بارے میں بچوں کے تجسس کی تکمیل کا ایک اہم کام آج سائنس سٹی میں مکمل ہونے جا رہا ہے۔ ساتھ ہی تقریباً 8 ہیکٹیئر میں 13 کروڑ روپے کے خرچ سے نیچر پارک کا بھی آج وزیر اعظم جی کے ہاتھوں افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ اسے بائیو لوجیکل پارک میں بھی تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے لیے یہ بہت ہی خوش قسمتی کی بات ہے کہ ان کے انتخابی حلقہ گاندھی نگر میں عالمی سطح کے ترقیاتی پروجیکٹ شروع ہو رہے ہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ اس کے لیے وہ گجرات کے عوام اور گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کی طرف سے عزت مآب وزیر اعظم کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ جو یہ سوغات دے رہے ہیں وہ گاندھی نگر انتخابی حلقہ کے تمام رائے دہندگان کے لیے بہت ہی مفید ثابت ہوگا اور گجرات کی ترقی میں ایک نیا باب جڑے گا۔ جناب شاہ نے گجرات حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:6642



(Release ID: 1736344) Visitor Counter : 161


Read this release in: English