وزارت دفاع

بری فوج کے سربراہ نے جیسلمیر کا دورہ کیا

Posted On: 15 JUL 2021 5:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/جولائی2021 ۔ بری فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے، 15 جولائی 2021 کو جیسلمیر ملٹری اسٹیشن پہنچے۔ فوجی سربراہ جنوبی کمان کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نین کے ساتھ پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج کے لئے روانہ ہوا، جہاں پر انھوں نے مختلف آرٹیلری گن کی فائرنگ دیکھی، جس میں وہ ساز و سامان بھی شامل ہے جو غیرملکی مینوفیکچررس کے ذریعے ڈیولپ کئے جارہے ہیں۔

فوجی سربراہ نے جیسلمیر ملٹری اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انھیں جنرل آفیسر کمانڈنگ کونارک کور اور دیگر فارمیشن کمانڈروں کے ذریعے آپریشن کی صورت حال اور تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ آرمی چیف نے کونارک کور کے فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور ان کی تربیت و صلاحیت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کی۔ جنرل نرونے نے فورس پریزرویشن کی تدابیر پر عمل آوری اور کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے میں  غیرفوجی عہدے داروں کو مدد کے التزام کے لئے فارمیشنز کی ستائش کی۔

Defence.jpeg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6600

 



(Release ID: 1736046) Visitor Counter : 280


Read this release in: English , Hindi , Tamil