صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ جانکاری


انتالیس اعشاریہ 59 کروڑسے زیادہ ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کئے گئے ہیں

ایک اعشاریہ 51 کروڑسے زیادہ بچے ہوئے اور غیر استعمال شدہ ٹیکے اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کےعلاوہ پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس دستیاب ہیں ، جنہیں استعمال کیا جانا ہے

Posted On: 14 JUL 2021 10:24AM by PIB Delhi

نئی دہلی14 جولائی2021: مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19  ٹیکہ کاری کے دائروں کو بڑھانے اور اس کی رفتار کو تیز کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔سبھی کے لئے کووڈ -19  ٹیکہ لگانے کا نیا مرحلہ 21 جون  2021 سے شروع ہوا تھا ۔ ٹیکہ کاری کی مہم ریاستوں اور مرکز کے زیر اتنظام  علاقوں کو ٹیکے کی دستیابی کے پیشگی امکانات اور زیادہ ٹیکوں کی دستیابی کے ذریعہ بڑھائی گئی ہے تاکہ وہ بہتر منصوبہ بندی کرسکیں  اور ٹیکے کی سپلائی کی چین کو منظم کرسکیں ۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے  کے طور پر بھارت سرکار   ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو کووڈ کے ٹیکے فراہم کرکے ان کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ سبھی  کے لئے ٹیکہ کاری مہم کے نئے  مرحلے میں  مرکزی حکومت   ٹیکوں کی خریداری کرے گی اور ملک میں ٹیکے تیار کرنے والوں کے ذریعہ تیار کی جانے والی  75 فیصد  ویکسین مفت سپلائی کرے گی۔ یہ  ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سپلائی کئے جائیں گے۔

اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 39.59  کروڑسے زیادہ یعنی 395921220 ٹیکے  فراہم کئے جاچکے ہیں  اور مزید  30250 ٹیکے فراہم کئے جائیں گے۔

آج صبح آٹھ بجے کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق  38076877 ٹیکوں کی کھپت ہوچکی ہے ، جن میں ضائع ہوجانے والے ٹیکے بھی شامل ہیں۔

1.51 کروڑسے زیادہ  (15152450) بچے ہوئے اور غیر استعمال شدہ کووڈ ویکسین کی ڈوز  اب بھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس دستیاب ہیں جنہیں ابھی استعمال کیا جانا ہے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U- 6515



(Release ID: 1735292) Visitor Counter : 140