سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ SARS-COV-2 کی ہوا کے ذریعہ ترسیل میں تخفیف کرنے کی ٹکنالوجی پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب کی جائے گی

Posted On: 13 JUL 2021 7:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹکنالوجی؛ ارضیاتی سائنس؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی و خلا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سائنسی ماہرین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں جدید یو وی-سی دافع جراثیم ٹکنالوجی نصب کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ٹکنالوجی سائنس و ٹکنالوجی کی مرکزی وزارت سے وابستہ کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے بعد میں بتایا کہ شروعات میں، SARS-COV-2 کی ہوا میں ترسیل کو کم کرنے والی یہ ٹکنالوجی مرکزی ہال، لوک سبھا چیمبر اور کمیٹی روم 62 اور 63 میں نصب کی جائے گی۔

تاہم، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے متنبہ کیا کہ اس دافع انفیکشن ٹکنالوجی کی تنصیب کے بعد بھی، ہر ایک کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کووڈ مناسب طرز عمل پر سختی سے عمل کرے جس میں فیس ماسک کا استعمال، سماجی دوری کو برقرار رکھنا، بھیڑ سے گریز کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او نے ایک یو وی-سی ایئر ڈکٹ دافع انفیکشن سسٹم تیار کیا ہے۔ اس دافع انفیکشن سسٹم کو آڈیٹوریم، بڑے کانفرنس روم، کلاس روم، مالز وغیرہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے جو موجودہ وبا میں اندرونی سرگرمیوں کے لیے نسبتاً محفوظ ماحول مہیا کرتا ہے۔ اسے عمارتوں، ٹرانسپورٹ گاڑیوں وغیرہ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آج یہاں سی ایس آئی آر ہیڈ کوارٹر میں ملک بھر کے سائنس دانوں کی ایک نیم ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مختلف محکموں کی کارکردگی کو بڑھانے کے تئیں بہتر ہم آہنگی کے لیے بین وزارتی رسمی انتظامات کی ضرورت ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم کی اس اقدام پر خاص نظر ہے، وزیر موصوف نے عہدیداروں سے کسی بھی تاخیر کے بغیر اسے کارآمد بنانے پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے سائنسی دریافتوں میں سی ایس آئی آر کی وراثت پر تبصرہ کیا اور سائنس دانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عام آدمی کی روز مرہ زندگی کے مختلف حصوں میں تنظیم کے ذریعہ ادا کردہ کردار کو اجاگر کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سی ایس آئی آر کو سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں عالمی سطح پر ایک انوکھا مقام حاصل ہے۔

اس سے قبل، ورچوئل کانفرنس میں وزیر موصوف کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل، سی ایس آئی آر اور سکریٹری، ڈی ایس آئی آر ڈاکٹر شیکھر سی منڈے نے سی ایس آئی کے ڈھانچے اور افعال اور ملک بھر میں مختلف اکائیوں میں جاری جدید تحقیقاتی اقدامات سے وزیر موصوف کو آگاہ کیا۔ ورچوئل کانفرنس میں سی ایس آئی آر ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ، ملک بھر میں پھیلی 37 سی ایس آئی آر لیبارٹریوں اور پانچ اکائیوں کے سائنس دانوں نے شرکت کی۔

 

 

(مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ منگل کے روز نئی دہلی کے کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ای آئی آر) کے صدر دفتر میں ملک بھر کے سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے)

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 6516



(Release ID: 1735261) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi