وزارت خزانہ
(I) 5.63 فیصد جی ایس 2026، (ii) بھارت سرکار کی فلوٹنگ ریڈ بانڈ 2033 (iii) 6.34 فیصد جی ایس 2035 اور (iv) 6.67 فیصد جی ایس 2050 کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنو-اجراء)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 JUL 2021 10:09PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی) نےدرج ذیل کی فروخت (جاری / ازسرنو-اجراء) کا اعلان کیا ہے۔
(i) یکساں قیمتوں کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 11 ہزار کروڑروپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے '5.63 فیصد سرکاری تمسکات، 2026
(ii) یکساں قیمتوں کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ چار ہزار کروڑروپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے حکومت ہند کی فلوٹنگ ریٹ بانڈز ، 2033
(iii) یکساں قیمتوں کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ دس ہزار کروڑروپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے 6.64 فیصد سرکاری تمسکات، 2035
اور
(iii) کثیر قیمتوں کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ سات ہزار کروڑروپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے 6.67 فیصد سرکاری تمسکات، 2050۔
بھارت سرکار کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مذکورہ سیکیورٹی / سیکیورٹیز کے مقابلہ میں 8 ہزار کروڑ روپئے تک اضافی خریداری برقرار رکھے۔یہ نیلامیاں 16 جولائی ، 2021 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعہ عمل میں لائی جائیں گی۔
سیکیورٹیز کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا5 فیصد تک، اہل افراد اور اداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لئے اسکیم کے مطابق، الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لئے دونوں مسابقتی اور غیر مسابقتی بولیاں 16 جولائی 2021 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای۔کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جانی چائیں۔
غیر مسابقتی بولیاں صبح 10.30 اور 11.00 کے درمیان جمع کروائی جانی چائیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے صبح 11.30 بجے کے درمیان جمع کروائیں جانی چائیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 16 جولائی 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کی طرف سے ادائیگی 19جولائی 2021 (پیر) کو ہوگی۔
سیکیورٹیز ’جب جاری کیئے جائیں‘ ٹریڈنگ کے اہل ہوں گی جب مرکزی حکومت کے سیکیورٹیز میں ’جب جاری کردہ لین دین‘ کے رہنما خطوط کے مطابق، ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکلر نمبرآر بی آئی25/ 2018-19/ مورخہ 24 جولائی ، 2018 کو جاری کیا گیا اور جس میں وقتا فوقتا ترمیم کی جاتی رہی ہے۔
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U- 6492
(ریلیز آئی ڈی: 1735035)
وزیٹر کاؤنٹر : 159