صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری سے متعلق تازہ جانکاری


ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظا م علاقوں کو 39.46 کروڑسے زیادہ ٹیکے فراہم کئے گئے

ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس، اب بھی 1.91 کروڑ سے زیادہ بچے ہوئے اور غیر استعمال شدہ ٹیکے دستیاب ہیں ،جنہیں ابھی لگایا جانا ہے

Posted On: 13 JUL 2021 10:09AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی13 جولائی2021: مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار تیز کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔سبھی کے لئے کووڈ-19  کے ٹیکے  کا نیا مرحلہ 21 جون 2021سے شروع ہوا تھا۔ ٹیکہ کاری کی مہم کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کرائے جانے  والے ٹیکوں  کے روشن امکانات اور زیادہ ٹیکے کی دستیابی کے ذریعہ فروغ دیا گیاہے تاکہ وہ بہتر منصوبہ بندی کرسکیں  اور ٹیکے کی سپلائی چین کو منظم کرسکیں ۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے  حصے کے طور پر بھارت سرکار  مفت کووڈ ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرکے ان کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ سبھی کے لئے کووڈ -19 کی ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں مرکز ی حکومت مزید ٹیکے خریدے گی اور ملک میں ویکسین ٹیکے تیار کرنے والوں کے ذریعہ تیار کئے جارہے 75 فیصد ٹیکے  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت سپلائی کرے گی۔

اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  39.46 کروڑروڑ یعنی 394694020 ٹیکے فراہم کئے جاچکے ہیں۔ یہ ٹیکے تمام ذرائع  سے  حاصل کئے گئے ہیں اور مزید  بارہ لاکھ ٹیکے دستیاب کرائے جانے ہیں ۔

اس طرح آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق  375538390  خوراکوں  کو کھپت ہوچکی ہے ، جن میں  ضائع ہونے والے ٹیکے بھی شامل ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے علاوہ  پرائیویٹ اسپتالوں کے  پاس اب بھی  1.91سے زیادہ ( 19155630) بچے ہوئے   اور غیر استعمال شدہ کووڈ کے ٹیکے دستیاب ہیں ، جنہیں لگایا جانا ہے۔

 

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

U- 6482



(Release ID: 1734990) Visitor Counter : 213