PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 12 JUL 2021 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12/جولائی2021 ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

 

  • اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 کروڑ سے زیادہ افراد صحت یاب
  • صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.22 فیصد ہوئی
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39649 مریض صحت یاب ہوئے
  • قومی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 37.73 کروڑ ٹیکے کی خوراک دی گئی
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 37154 نئے معاملات درج
  • بھارت میں کووڈ کے ایکٹیو معاملات کی تعداد فی الحال 450899
  • کل معاملات کا ایکٹیو معاملات 1.46 فیصد
  • ہفتہ وار پوزیٹیوٹی شرح 5 فیصد سے نیچے برقرار، فی الحال 2.32 فیصد
  • یومیہ پوزیٹیوٹی شرح 2.59 فیصد، مسلسل 21 دنوں کے دوران 3 فیصد سے کم
  • جانچ کی صلاحیت میں قابل ذکر اضافہ – 43.23 کروڑ جانچ کی گئی (مجموعی طور پر)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

# یونائٹ2 فائٹ کورونا # انڈیا فائٹس کورونا

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت برائے اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

 

Image

Image

Image

کووڈ-19 کی تازہ ترین صورت حال

بھارت میں مجموعی طور پر شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی

قومی سطح پر 37.73 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ،کووڈ – 19 سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 37154 یومیہ نئے معاملوں کی اطلاع ہے

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد (450899) سر دست کُل معاملوں کا 1.47 فیصد ہے

لگا تار 21 ویں دن بھی یومیہ جانچ کے بعد متاثرہ افراد کی شرح 3 فیصد سے کم (2.59 فیصد) ہے

 

کووڈ – 19 کے خلاف اپنی لڑائی میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے بھارت میں مجموعی طور پر شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے متاثرہ افراد میں سے 30014713 افراد پہلے ہی کووڈ – 19 صحت یاب ہو چکے ہیں اور پچھلے 24 گھنٹے میں 39649 مریض شفا یاب ہو ئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی شرح 97.22 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو صحت مند ہونے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا ایک رجحان ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016RD5.jpg

دوسری جانب بھارت میں مجموعی طور پر 37.73 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور آج صبح 7 بجے تک کی ایک عبوری رپورٹ کے مطابق 4851209 سیشن کے ذریعے کل 377352501 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 1235287 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

ان میں شامل ہے:

ایچ سی ڈبلیو

پہلی خوراک

1,02,49,021

دوسری خوراک

74,07,589

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,76,68,922

دوسری خوراک

99,13,421

18 سے  44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,24,48,511

دوسری خوراک

37,46,523

45 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

9,35,18,992

دوسری خوراک

2,38,13,758

60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,01,33,406

دوسری خوراک

2,84,52,358

مجموعی تعداد

37,73,52,501

سبھی کے لئے کووڈ-19 کا ٹیکہ لگانے کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہو اتھا ۔ مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے دائرے کو بڑھانے اور اس کی رفتار کو تیز کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 37154 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے۔

لگا تار 15 دن سے نئے معاملوں کی یومیہ تعداد 50 ہزار سے بھی کم رہی۔ یہ مرکز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پیہم اور مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RSZX.jpg

بھارت میں آج زیر علاج مریضوں کی تعداد 450899 ہے اور اب زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک میں کُل جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے معاملوں کی تعداد کا 1.46 فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00316BC.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ہی ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 1432343 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مجموعی طور پر بھارت میں اب تک 43 کروڑ سے زیادہ (432317813) نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

جہاں ایک طرف ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں دوسری طرف ہفتہ وار متاثر پائے جانے والے افراد کی لگا تار کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہفتہ وار پازیٹیوٹی شرح فی الحال 2.32 فیصد ہے، جب کہ روزانہ پازیٹیوٹی ریٹ آج 2.59 فیصد ہے۔ لگا تار 21 ویں دن بھی یومیہ جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہے اور لگا تار 35 ویں دن بھی یہ تعداد 5 فیصد سے کم ہے۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734718

 

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورت حال

ریاستی اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 38.86 کروڑسے زیادہ ٹیکے فراہم کئے جاچکے ہیں

ریاستوں ، مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس اب بھی 1.54 کروڑ غیراستعمال شدہ ٹیکے بچے ہوئے ہیں، جنہیں ابھی استعمال کیا جانا باقی ہے

 

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تمام ذرائع سے اب تک 38.86کروڑسے زیادہ (38,86,09,790) ٹیکے فراہم کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید 63,84,230 ٹیکے انہیں روانہ کئے جاچکے ہیں۔ آج صبح آٹھ بجے تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق ان ٹیکوں کی بربادی سمیت کُل کھپت 37,31,88,834 خوراکیں ہیں۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس اب بھی 1.54 کروڑسے زیادہ (1,54,20,956)سے زیادہ کووڈ -19 کے غیراستعمال شدہ ٹیکے بچے ہوئے ہیں جنہیں کہ ابھی متعلقہ افراد کے لگایا جانا ہے۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734696

 

جھوٹ بمقابلہ حقائق

تری پورہ میں سیمپل سیکوینسنگ  سے ڈیلٹا پلس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا

جانچ کئے گئے نمونوں سے ڈیلٹا ویرینٹ کی بات اجاگر ہوئی تھی

میڈیا میں، تری پورہ میں ڈیلٹا پلس ویرینٹ کے معاملات بڑھنے کی خبر آئی تھی۔ اس سلسلے میں اطلاع دی جاتی ہے کہ:

  • تری پورہ سے مکمل جینوم سیکوینس  (ڈبلیو جی ایس) کے لئے 152 نمونے این آئی بی ایم جی بھیجے گئے تھے۔
  • یہ رینڈم نمونے ان لوگوں کے تھے جنھیں اپریل اور مئی 2021 کے دوران آر ٹی- پی سی آر جانچ میں پوزیٹیو پایا گیا تھا۔
  • این آئی بی ایم جی کلیانی میں دیے گئے ڈبلیو جی ایس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ –
  • تین نمونے B.1.1.7 کے لئے پوزیٹیو پائے گئے
  • گیارہ نمونے B.1.617.1 (Kappa) کے لئے پوزیٹیو پائے گئے
  • ایک سو اڑتیس نمونے B.1.617.2 (Delta) کے لئے پوزیٹیو پائے گئے

مذکورہ نمونوں کی سیکوینسنگ میں ڈیلٹا پلس کا کوئی معاملہ نہیں پایا گیا۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734660

 

مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جناب من سکھ منڈاویا نے گجرات کے بھاؤ نگر میں واقع سر تخت سنہ جی اسپتال میں2 پی ایس اے آکسیجن پلانٹوں کا افتتاح کیا

ملک کی ترقی کے ایجنڈے کے حصول کے لئے ہمیں مل جل کر رات دن کام کرنے کی ضرورت ہے: جناب سونووال

  • یہ پلانٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسپتال میں آئندہ 20 برسوں تک آکسیجن کی سپلائی میں کمی نہ آئے: جناب منڈاویا
  • ملک ہر شخص کو کووڈ سے محفوظ رکھنے کے لئے ’’ہول آف سوسائٹی‘‘ کے نقطہ نظر کے توسط سے لوک- بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ کام کررہا ہے۔
  • 23000کروڑ روپئے کے کووڈ پیکیج کے توسط سے آئندہ 6 مہینوں کے دوران جامع منصوبہ بندی اور صلاحیت سازی کا کام کیا جارہا ہے۔

صحت و خاندانی بہبودنیز کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر،جناب منسکھ مانڈویہ نے آج بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرجناب سربانند سونووال کی موجودگی میں ، سر تخت سنہ جی اسپتال ، بھاؤ نگر میں پی ایس اے کے دو پلانٹوں کا ورچولی طریقے سے افتتاح کیا۔ 1000ایل پی ایم(لیٹر فی منٹ) کی صلاحیت والے 2 آکسیجن جنریشن پلانٹ کے ساتھ ہی تانبے کی پائپنگ نیٹ ورک اور فائر فائٹنگ سسٹم نیز خودکار آکسیجن سورس چینج سسٹم جیسی سہولیات کا بھی اس موقع پر افتتاح کیا گیا۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734764

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی پریس ریلیز:

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734791

 

پی آئی بی کی فیلڈ اکائیوں سے موصولہ معلومات

مہاراشٹر: مہاراشٹر میں اتوار کے روز کورونا وائرس انفیکشن کے 8535 نئے معاملات درج کئے گئے، جس کو ملاکر ریاست میں کورونا معاملات کی تعداد 6157799 ہوگئی ہے۔ آج 6013 مریضوں کو چھٹی دے دی گئی، جنھیں ملاکر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5912479 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف 156 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 125878 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 116165 ایکٹیو معاملات ہیں۔ مہاراشٹر میں صحت یابی کی شرح 96.02 فیصد ہے، جبکہ شرح اموات 2.04 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں 11 جولائی کو 949 مراکز پر 176959 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔ ریاست میں اب تک 36525990 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

گجرات: گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران گجرات میں کووڈ-19 کے یومیہ معاملات کی تعداد 100 سے کم رہنے کے سبب اسکول اور کالج دوبارہ 15 جولائی سے کھولے جانےکی تیاری ہے۔ گجرات میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد تقریباً 4.8 کروڑ ہے۔ ان میں سے تقریباً 2.15 کروڑ لوگوں کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے، جبکہ 63.40 لاکھ لوگوں کو دوسری خوراک بھی مل چکی ہے۔ اتوار کے روز گجرات میں کووڈ-19 سے 42 نئے معاملے درج ہوئے جسے ملاکر کورونا انفیکشن کے معاملات کی کل تعداد 824242 ہوگئی ہے۔ اتوار کے دن کسی بھی شخص کے فوت ہونے کی خبر نہیں ہے اور مرنے والوں کی تعداد 10073 پر برقرار ہے۔

راجستھان: راجستھان حکومت نے اتوار کے روز کووڈ کے پوزیٹیو معاملات میں مسلسل کمی کے پیش نظر کرفیو ہٹالیا اور کچھ پابندیوں کے ساتھ ملٹی پلیکسیز اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو دوبارہ کھول دیا۔ اتوار کے روز راجستھان میں کووڈ کے 52 نئے معاملات درج کئے گئے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے سبب فوت کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ریاست میں اب تک 953126 لوگوں کو کورونا پوزیٹیو پایا گیا ہے اور 8945 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 702 ہے۔

مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 23 تازہ معاملات درج کئے گئے، جسے ملاکر کورونا متاثرین کی تعداد 790175 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے کل 52 اضلاع میں سے صرف 9 اضلاع میں نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ 43 اضلاع میں کوئی معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ میں اتوار کے روز مزید 188 افراد کے کورونا پوزیٹیو پائے جانے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 997973 ہوگئی ہے۔ نئے مرنے والوں کو ملاکر اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 13478 ہوگئی ہے۔ متعدد اسپتالوں سے 42 لوگوں کو چھٹی دیے جانے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 979711 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف مزید 221 افراد نے ہوم آئیسولیشن کی مدت پوری کرلی ہے۔ چھتیس گڑھ میں ایکٹیو معاملات کی تعداد 4784 ہے۔ چھتیس گڑھ میں بلیک فنگس کے 382 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اب تک ان میں سے 180 معاملات ایکٹیو ہیں، جبکہ 134 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 1.05 کروڑ لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔ اگر خاطرخواہ مقدار میں ٹیکے دستیاب ہوں تو ریاست میں یومیہ تقریباً 3.5 لاکھ افراد کو ٹیکے لگانے کی صلاحیت ہے۔

گوا: گوا حکومت نے ریاست بھر میں نافذ کرفیو کو اتوار کے روز 19 جولائی تک بڑھادیا ہے، لیکن مزید راحتوں کا اعلان بھی کیا، جس کے نتیجے میں جم کو دوبارہ کھولنے اور 50 فیصد کی صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ گوا میں کووڈ-19 کے 131 نئے معاملے سامنے آنے سے اتوار کے روز متاثرین کی تعداد 168716 تک پہنچ گئی، جبکہ دو مریضوں کے انتقال کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3097 ہوگئی ہے۔ اتوار کے دن مجموعی طور پر 241 مریض انفیکشن سے نجات پاگئے، جسے ملاکر ریاست میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 163771 ہوگئی ہے۔ فی الحال کووڈ-19 کے ایکٹیو معاملات 1848 ہے۔

کیرالہ: ریاست میں اتوار کے روز کووڈ-19 کے 12220 تازہ معاملات درج کئے گئے، جسے ملاکر کورونا متاثرین کی تعداد 3065336 ہوگئی ہے، جبکہ 97 مزید اموات کے سبب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14586 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ٹیسٹ پوزیٹیوٹی ریٹ 10.48 فیصد تھی۔ ریاست میں مجموعی طور پر اب تک 15752089 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ ان میں سے 11576108 لوگوں کو پہلی خوراک اور 4175981 افراد کو دوسری خوراک بھی دی جاچکی ہے۔

تمل ناڈو: تمل ناڈو میں اتوار کے روز کورونا وائرس سے 2775 نئے معاملات درج کئے گئے، جسے ملاکر متاثرین کی مجموعی تعداد 25.18 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ مزید 47 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 33418 ہوگئی ہے۔

آئی سی ایم آر کے ذریعہ 1.17 لاکھ تمل ناڈو پولس عملہ پر کئے گئے مطالعہ سے کووڈ-19 ٹیکوں کے سبب موت کو روکنے کی بات کی تصدیق ہوتی ہے۔

کرناٹک: ریاستی حکومت کے ذریعے 11 جولائی 2021 کو جاری کئے گئے بلیٹن کے مطابق 1978 نئے معاملات درج کئے گئے، ایکٹیو معاملات کی کل تعداد 36737 ہے، کووڈ کی وجہ سے مزید 56 افراد کی موت ہوگئی ہے، مرنے والوں کی کل تعداد 35835 ہے، تقریباً 89037 افراد کو کل ٹیکہ لگایا گیا، جسے ملاکر ریاست میں 12 جولائی 2021 تک مجموعی طور پر 25610929 افراد کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

آندھراپردیش: ریاست میں 91677 نمونوں کی جانچ کے بعد کووڈ-19 کے 2665 نئے معاملات درج ہوئے ہیں، جبکہ 16 اموات ہوئی ہیں، جبکہ 3231 کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھٹی دے دی گئی ہے۔ کل معاملات 1922843 ہے، جس میں سے ایکٹیو معاملات 28680 ہے۔ 1881161 افراد کو چھٹی دی جاچکی ہے، 13002 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کل تک ریاست میں مجموعی طور پر 17054774 کووڈ ٹیکے کی خوراک دی جاچکی ہے۔ ان میں سے 13530304 کو پہلی خوراک جبکہ 3524470 کو دوسری خوراک بھی دی جاچکی ہے۔

تلنگانہ: کووڈ سے متعلق یومیہ ڈائجسٹ (12.07.2021): ریاست میں کل 465 نئے معاملات اور 4 اموات درج کی گئیں، جسے ملاکر متاثرین کی کل تعداد 631683 اور مرنے والوں کی کل تعداد 3729 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 97.18 فیصد قومی اوسط کے مقابلے صحت یابی کی شرح 97.77 ہے۔  قومی اوسط 1.3 کے مقابلے ریاست میں کیس فٹیلٹی ریٹ (سی ایف آر) 0.59 فیصد ہے۔ ریاست میں فی الحال ایکٹیو معاملات کی تعداد 10316 ہے۔

آسام: آسام میں اتوار کے روز کووڈ-19 کے سبب مزید 16 اموات کی خبر ہے، جسے ملاکر مرنے والوں کی تعداد 4828 ہوگئی ہے اور متاثرین کی کل تعداد 533663 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاعات قومی صحت مشن کے ذریعہ جاری کردہ بلیٹن پر مبنی ہے۔

منی پور: منی پور میں 30 مئی کے بعد سب سے زیادہ 911 کووڈ کے معاملات درج کئے گئے ہیں، جبکہ 14 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک 205 افراد ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی متاثر پائے گئے ہیں۔ ریاست میں ٹیکہ لگوانے والوں کی تعداد 871470 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 94268 افراد دوسرا ٹیکہ بھی لگواچکے ہیں۔

میگھالیہ: اتوار کے روز ریاست میں نئے معاملات کی تعداد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد کے مقابلے تھوڑی زیادہ درج کی گئی، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے سبب دو لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ ریاست میں 425 نئے معاملات کا پتہ چلا، جبکہ 421 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔ ایکٹیو معاملات کی تعداد فی الحال 4365 ہے، جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 49307 ہوگئی ہے۔

ناگالینڈ: ناگالینڈ میں اتوار کے روز 78 نئے کووڈ-19 معاملے درج کئے گئے، جبکہ کوئی موت نہیں ہوئی۔ ایکٹیو معاملات 971 ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 25976 ہے۔ ناگالینڈ میں اب تک مجموعی طور پر 604782 افراد کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ ان میں سے 513022 افراد کو پہلی جبکہ 91760 افراد کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔

سکم: نئے درج معاملات : 144، کل ایکٹیو معاملات 2267، نئی اموات: 02 (کل اموات 315)، (صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 193467)، مجموعی مصدقہ معاملات 22307۔ پوزیٹیوٹی ریٹ 19.1 فیصد، صحت یابی کی شرح 88.2 فیصد۔

تری پورہ: مرکزی وزارت صحت نے یہ وضاحت کی ہے کہ تری پورہ میں ڈیلٹا پلس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 518 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جبکہ 3 افراد کی کووڈ-19 کے سبب موت ہوئی ہے۔ ریاست میں پوزیٹیوٹی کی شرح 6.03 فیصد ہے۔

 

اہم ٹوئیٹس

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.6473

 



(Release ID: 1734960) Visitor Counter : 185