PIB Headquarters

کوڈ 19 سے متعلق پی آئی بی کابلٹین

Posted On: 10 JUL 2021 6:14PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

  • ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت ابھی تک 37.21  کروڑ ویکسین ڈوز دیئے جا چکے ہیں۔
  • ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42766 نئے معاملات کی اطلاع موصول۔
  • ہندوستان کا ایکٹو کیس لوڈکم ہو کر 455033 رہ گیا۔
  • ایکٹو معاملات کل کیسوں کا 1.48فیصد ہے
  • مجموعی طور سے،اب تک ملک بھر میں 29933538بازیافتیں
  • گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45254 مریض بازیاب ہوئے
  • بازیابی کی شرح 97.20 فیصد تک بڑھ گئی
  • ہفتہ وار پوزیٹیوٹی کی شرح 5 فیصد سے کم رہی ہے، فی الحال 2.34فیصد
  • روزانہ کی پوزیٹیوٹی کی شرح 2.19فیصدہے ، جو مسلسل 19 دن کے لئے 3فیصد سے بھی کم ہے
  • جانچ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ- کل 42.90 کروڑ ٹیسٹ ہوئے۔(مجموعی طور سے)

کرونا کے خلاف جدوجہد کے لئے متحد# کرونا کے خلاف  ہندوستان کی لڑائی جاری #

پریس انفارمیشن بیورو

وزارت اطلاعات و نشریات

حکومت ہند

 

 

Image

Image

Image

 

 

کوڈ-19 اپ ڈیٹ

ہندوستان کی کووڈ-19 ویکسی نیشن کی کوریج 37.21 کروڑ سے زیادہ ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42766 روزانہ کے نئے کیس رپورٹ کئے گئے

ہندوستان کے مجموعی ایکٹیو کیس کی تعداد اس وقت 455033 ہے؛ جو کہ مجموعی کیسوں کا 1.48 فیصد ہے

روزانہ کی پوزیٹیویٹی کی شرح (2.19فیصد) ہے جو ایک مہینے سے بھی زیادہ عرصے کے لیے 5 فیصد سے کم ہے

کل ہندوستان میں مجموعی طور پر ویکسینیشن کی کوریج 37 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ عبوری رپورٹ کے مطابق آج صبح 7 بجے تک، 4804423 اجلاسوں میں ویکسین کےکل 372196268  ڈوز دئیے گئے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3055802 ویکسین کے ڈوز لگائے گئے۔

اس میں درج ذیل شامل ہیں:

حفظان صحت کے ورکرس

پہلی خوراک

1,02,44,459

دوسری خوراک

73,84,439

پیش پیش رہنے والے ورکرس

پہلی خوراک

1,76,51,159

دوسری خوراک

98,42,138

18 سے 44 سال کی عمر کے زمرے کے لوگ

پہلی خوراک

11,00,15,954

دوسری خوراک

35,15,490

45 سے  59 سال کی عمر کے زمرے کے لوگ

پہلی خوراک

9,29,29,982

دوسری خوراک

2,27,96,218

60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ

پہلی خوراک

6,99,01,188

دوسری خوراک

2,79,15,241

میزان

37,21,96,268

کووڈ ۔19 ویکسی نیشن کی ہمہ گیریت کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا۔ مرکزی حکومت اس رفتار کو تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ-19 ویکسینیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42766 روزانہ کے نئے کیس رپورٹ کئے گئے ہیں۔

مسلسل تیرہ دن سے 50000 سے بھی کم روزانہ کے نئے کیسز کی اطلاع دی جارہی ہے۔ یہ مرکز اور ریاستوں نیز لرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور باہمی تعاون کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S6TM.jpg

ہندوستان کا ایکٹیوکیس لوڈ آج 455033 رہا اور فعال کیس اب ملک کے کل ایکٹیومعاملات میں سے صرف 1.48فیصد رہ گئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XKSQ.jpg

اس وباء کے آغاز سے ہی اس سے متاثرہ افراد میں سے، 29933538 افراد پہلے ہی کووڈ-19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں نیز گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہی 45254 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کی مجموعی بحالی کی مجموعی شرح 97.20 فیصد ہے جو مستقل بڑھتے ہوئے پائیداررجحان کو دکھا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TG4M.jpg

ملک بھر میں پائیدار ٹیسٹنگ کی صلاحیت کے ساتھ ہی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طو رپر 1955225 ٹیسٹ کئے گئے۔ مجموعی طو رپر  ہندوستان میں اب تک 42.90 کروڑ (429041970) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہےتو کیس کی پوزیٹیویٹی میں  ہفتے وار اعتبار سے مسلسل کمی ہوتی نظر آرہی ہے۔ اس وقت ہفتے وار پوزیٹیویٹی کی شرح 2.34 فیصد ہے جب کہ آج روزانہ کی پوزیٹیویٹی کی شرح 2.19 فیصد رہی ہے۔ روزانہ کی پوزیٹیویٹی کی شرح مسلسل 19 دن سے 3 فیصد سے بھی کم رہی ہے اور یہ مسلسل 33 دنوں کے لیے اب 5 فیصد سے کم ہوگئی ہے۔

تفصیلات:https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734364

کووڈ-19ویکسی نیشن اپ ڈیٹ

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 38.54 کروڑ سے بھی زیادہ ویکسین کے ڈوز فراہم کئے گئے

ریاستوں اور نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی بھی 1.73 کروڑ سے زیادہ بیلنس اور غیر استعمال شدہ ڈوز دستیاب ہیں

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ، تمام ذرائع کے توسط سے ابھی تک 38.54 کروڑ (385401150) ویکسین کے ڈوز فراہم کئے جاچکے ہیں۔

ان میں ضائع ہونے والے ڈوز سمیت مجموعی کھپت 368068124 ڈوز کی ہوئی ہے۔ (آج صبح 8 بجے دستیاب اعداد وشمار کے مطابق)

ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس ابھی بھی 1.73 کروڑ (17333026) سے زیادہ بیلنس اور غیر استعمال شدہ کووڈ کی ویکسین کے ڈوز دستیاب ہیں جنھیں لگایا جاناہے۔

تفصیلات:https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734366

نائب صدر جمہوریہ نے  وبا کے تناظر میں برتاؤ جاتی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے

  • ان کا کہنا ہے کہ کووڈ متناسب برتاؤ کو ویکسی نیشن کے بعد اپنایا جانا لازمی ہے۔
  • نائب صدر جمہوریہ نے معاشرے کے کچھ زمروں کے مابین ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
  • نائب صدر جمہوریہ نے عوام الناس کے مابین غلط خبروں، اندیشوں اور افواہوں کو ختم کرنے کے لیے مرکوز کاوشوں پر زور دیا ہے۔
  • نائب صدر جمہوریہ نے کووڈ-19 کے خلاف جدوجہد  کی کاوشوں کے حصے کے طور پر 5 اصولوں کو اپنانے پر زور دیا۔
  • نائب صدر جمہوریہ نے فعال طرز زندگی، تغذیہ سے بھرپور خوراک  اور متوازن ذہنی صحت کو آئندہ کے لیے ا پنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
  • ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کے 38.18  کروز سے بھی زیادہ ڈوز فراہم کئے جاچکے ہیں۔
  • ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور نجی اسپتالوں کے پاس ابھی بھی 1.70 کروڑ سے زیادہ بیلنس اور غیر استعمال شدہ ڈوز دستیاب ہیں جنھیں لگایا جانا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عوام الناس کے کچھ سیکشن کے مابین ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ کو ختم کرنے پر آج زور دیا اور کووڈ-19 سے تعلق رکھنے والے معاملات سے متعلق جعلی خبروں اور افواہوں کو ختم کرنے کےلیے مرکوز کاوشیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لوگوں کے مابین ذہنی دباؤ اور اندیشوں کے اثر کا ذکر کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 اور ویکسی نیشن سے متعلق  غلط خبروں کو پھیلانا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے مختلف شعبوں، ڈاکٹروں  اور دیگر کی سرکردہ شخصیات پر زور دیا کہ وہ ان اندیشوں کو دور کریں اور ویکسی نیشن کی اہمیت سے متعلق عوام الناس کے مابین آگاہی پیدا کریں۔

تفصیلات: https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734392

وزیر اعظم جناب نریندر اور ویتنام کے وزیر اعظم عزت مآب فیم منہ چینہ کے درمیان فون کال

وزیر اعظم نے ہندوستان میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران ویتنام کی سرکار اور  عوام الناس کے ذریعے فراہم کردہ گرانقدر مددکے لیے وزیر اعظم چینہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں لیڈروں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وبا کے خلاف جاری جدوجہد میں دونوں ممالک کو صلاح ومشورہ جاری رکھنا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کی مدد  کی جاسکے۔

تفصیلات:https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PRID=1734387

اہم ٹوئٹس