امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پچھلے سال کی مدت کے مقابلے رواں مارکٹنگ سیزن میں 11.82 فیصدزیادہ گیہوں کی خریداری کی گئی


اب تک 433.32 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 387.50 لاکھ میٹرک ٹن خریدا گیا تھا

جاری گیہوں کی خریداری سے تقریبا49.16 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا

جاری خریف مارکٹنگ سیزن 2020-21 اوررواں مارکٹنگ سیزن کے لئے ایم ایس پی پر 865.22 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا جس سے 127.67 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا

حکومت کی ایجنسیوں نے ایم ایس پی پر 984202.49 میٹرک ٹن دالیں اور تلہن خریدا

Posted On: 08 JUL 2021 7:22PM by PIB Delhi

گیہوں کی خریداری والی بیشترریاستوں میں رواں مارکٹنگ سیزن آر ایم ایس 2021-22اختتام کو پہنچ گیا ہےاور اب تک (7 جولائی 2021 تک) 433.32 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خریداری کی گئی (جو ابھی تک کی خرید کا سب سے زیادہ ہےکیونکہ اس نے آر ایم ایس 2020-21 کے پچھلے اعلیٰ سطحی 389.92 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں کی خرید کے اندازے کو پار کرلیا ہے)جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 387.50 لاکھ میٹرک ٹن گیہوں خریدا گیا تھا۔

تقریباً49.16 لاکھ کسان موجودہ ربی مارکٹنگ سیزن میں ایم ایس پی قیمتوں پر ہوئی خرید کی سرگرمیوں سے فیضیاب ہوچکے ہیں اور 85581.02 کروڑ روپے کا بھگتان کیا جاچکا ہے۔

image001RTW7.png

image002VYG0.png

image00316K1.png

 

خریف کی موجودہ سیزن 2020-21 میں دھان کی خریداری اس کی بکری والی ریاستوں میں خوش اسلوبی سے جاری ہے۔(7 جولائی 2021 تک 865.22 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کا کام کیا جاچکا ہے)اس میں خریف فصل کا 707.78 لاکھ میٹرک ٹن اور ربی فصل کا 157.44 لاکھ میٹرک ٹن دھان شامل ہےجبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 756.58 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا تھا۔

163353.78 کروڑ روپے کی ایم ایس پی قیمت کے ساتھ موجودہ خریف مارکٹنگ سیزن میں خریداری سرگرمیوں سے پہلے ہی تقریباً 127.67 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ دھان کی خریداری بھی سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس نے خریف مارکٹنگ سیزن 2019-20 کے پچھلے اعلیٰ سطح 773.45 لاکھ میٹرک ٹن کے اندازے کو پار کرلیا ہے۔

image004UQWC.png

اس کے علاوہ ریاستوں سے ملی تجاویز کے بنیاد پر تمل ناڈ و،کرناٹک ،مہاراشٹر ، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش،اترپردیش،اڈیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش جیسی ریاستوں سے خریف مارکٹنگ سیزن 2020-21 اور ربی مارکٹنگ سیزن 2021 اور سمر سیزن 2021 کیلئے پی ایس ایس کے تحت 108.42 میٹرک ٹن تلہن اور دالوں کی خرید کو بھی منظوری فراہم کی گئی تھی۔آندھراپردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ کی ریاستوں سے 1.74 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (12 ماہی فصل) کی خرید کیلئے منظوری دی گئی ہے۔دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے پی ایس ایس کے تحت دالوں ،تلہن اور کھوپرے کی خریداری کیلئے تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے براہ راست 2020-21 کیلئے نوٹیفائڈ ایم ایس پی پر ان فصلوں کی ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کی جاسکے بشرطیکہ ریاست کی نامزد کردہ خریداری ایجنسیوں کے ذریعہ سینٹرل نوڈل ایجنسیوں کی جانب سے  متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  نوٹیفائڈ فصل مد ت کے دوران بازار کی شرح ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہیں ۔

7جولائی 2020-21 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 984202.49 میٹرک ٹن مونگ،اڑد،تور، چنا ، مسور ،مونگ پھلی کی پھلی،سورج مکھی کے بیچ،سرسوں کے بیچ اور سویا بین کی خرید ایم ایس پی قیمتوں پر کی گئی ہے۔ اسی خرید سے تمل ناڈو ، کرناٹک ، آندھر پردیش، مدھیہ پر دیش کرناٹک ،تلنگانہ ،ہریانہ ،اڈیشہ اور راجستھان کے 602295 کسانوں کو 5193.08 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

اسی طرح سے فصل سیزن 2020-21 کے دوران 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(12 ماہی فصل) کی خرید کرناٹک اور تمل ناڈو کی ریاستوں سے کی گئی ہے۔ جس سے اس کیلئے 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے کم سے کم امدادی قیمت پر 52کروڑ 40 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔سیزن 2021-22 کیلئے تمل ناڈو سے 51 ہزار میٹرک ٹن کھوپرا خریدنے کی منظوری دی جاچکی ہے اور اس کیلئے ریاستی سرکار کے ذریعہ طے کی گئی تاریخ سے خرید کا کام شروع کردیا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RX1M.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RY8I.png

 

 

*******

ش ح- ح ا- م ش

 U: 6382

 



(Release ID: 1734150) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi