صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 ٹیکہ کاری پر تازہ جانکاری


ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 38.18 کروڑسے زیادہ ٹیکوں  کی خوراکیں فراہم کی گئیں

ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں اورپرائیویٹ اسپتالو ں کے پاس  1.70 کروڑسے زیادہ غیراستعمال شدہ خوراکیں دستیاب ہیں ، جن کو استعمال میں  لانا ہے

Posted On: 09 JUL 2021 10:11AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  09 جولائی2021: مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ -19  ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز کرنے  اور اس کے دائرے کو بڑھانے کے لئے پُر عز م ہے۔عالم گیر کووڈ-19  ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ٹیکہ کاری مہم میں  زیادہ سے زیادہ ویکسین کی دستیابی،  ریاستوں  اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ویکسین کی  ایڈوانس دستیابی   ،بہتر منصوبہ بندی کرنے اور ویکسین سپلائی چین کو منظم کرنے سے اضافہ ہوا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر بھارت سرکار  ، ریاستو ں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو   مفت ٹیکے فراہم کرکے حمایت کررہی ہے۔عالم گیر کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں  مرکزی حکومت  ملک میں  ویکسین بنانے والوں کی طرف سے تیار کئے جانے والے ٹیکوں کا 75 فیصد حصہ خرید کرکے  ریاستوں /  مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو سپلائی کرے گی۔

اب تک 38.18 کروڑ( 381897610 ) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں  ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو تمام ذرائع سے فراہم کی گئی ہیں اور مزید  2380080 خوراکیں  تیاری کے مرحلے میں  ہیں ۔ ان کل کھپت میں  سے 364877756 خوراکیں  ضائع ہوئی ہیں۔(آج صبح آٹھ بجے  تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق ) ۔

1.70 کروڑ( 17019854 ) سے زیادہ  کووڈ  ویکسین کی خوراکیں  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے پاس موجود ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا ہے۔

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

U- 6379



(Release ID: 1734116) Visitor Counter : 140