شہری ہوابازی کی وزارت

آتم نربھر بھارت  ابھیان کے تحت جی آئی ایف ٹی شہر میں واقع ومان ایوی ایشن اور ایئربس ہیلی کاپٹرس کے مابین طیاروں کی خریداری کے پہلے معاہدہ پر دستخط کئے گئے

Posted On: 07 JUL 2021 7:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی:7؍ جولائی،2021۔حکومت ہند کے آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت جی آئی ایف ٹی شہر (گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک) میں واقع لیز پر لینے والی کمپنی کے ذریعہ ہوائی جہاز کی خریداری کے پہلے آرڈر پر دستخط کرنے کے ساتھ ہندوستانی ہوا بازی کی صنعت کی تاریخ میں آج ایک اور اہم دن رہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20210707-WA0041HERS.jpg

شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرولا نے راجیو گاندھی بھون، نئی دہلی میں آج منعقدہ ایک پروگرام میں ، وِمان ایوی ایشن، جی آئی ایف ٹی سٹی، گاندھی نگر اور ایئربس ہیلی کاپٹرز ایس اے ایس (میریگین، فرانس) کے مابین خریداری کے معاہدے پر دستخط کئے جانے کی صدارت کی۔ وِمان کے سی ای او جناب وشوک مان سنگھ اورایئربس انڈیا کے صدر اور  جنوبی ایشیا خطے  کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب ریمی میلارڈ، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب سنجیو کمار  اور شہری ہوابازی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب امبر دوبے کے ہمراہ  دیگر سینئر عہدیداران معاہدے پر دستخط کے دوران موجود تھے۔

شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھرولا نے دونوں کمپنیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہوائی جہاز کی خریداری پر دستخط کرنا ہندوستان کی ہوابازی کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے۔ یہ معاہدہ پچھلےچار پانچ  سالوں سے ملک میں ایک قابل عمل اجرت اور مالی اعانت ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہ ہندوستان میں آنے والا ایک نیا کاروباری طبقہ ہے اور حکومت ہند آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت ہندوستان میں لیز پر دینے کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی۔

آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت  جی آئی ایف ٹی آئی ایف ایس سی، حکومت ہند کی متعدد مراعات اور کم قیمت کے ساتھ لیز پر دینے والوں کیلئے بیحد پُرکشش بن گیا ہے۔ وہ ہندوستان اور بیرون ملک تیزی سے بڑھتی ہوئی سول اور ملٹری ایوی ایشن مارکیٹ کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

*****

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:6297



(Release ID: 1733558) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi , Tamil