وزارت خزانہ
(i) ’ 4.26فیصد جی ایس 2023‘((ii ’نئے 10 سال جی ایس, 2031 ‘اور ((iii ’ 6.7 فیصد ‘2061 کی نیلامی برائے فروخت (ازسرنو-اجراء)
Posted On:
05 JUL 2021 6:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،05 جولائی 2021: حکومت ہند (جی او آئی) نےدرج ذیل کی فروخت (جاری / ازسرنو-اجراء) کا اعلان کیا ہے
(i) قیمتوں پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 3000 کروڑروپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے '4.26فیصدگورنمنٹ سیکیورٹی ، 2023' ، (ii) برائے پیداوار پر مبنی نیلامی کے ذریعے (برائے نام) 14000 کروڑروپے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے 'نئی گورنمنٹ سیکیورٹی ، 2031' اور (iii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 9000 کروڑ روپئے (برائے نام) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے '6.76فیصد گورنمنٹ سیکیورٹی 2061'۔ حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مذکورہ سیکیورٹی / سیکیورٹیز کے مقابلہ میں 6000 کروڑ روپئے تک اضافی خریداری برقرار رکھے۔ نیلامی 09 جولائی ، 2021 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس ، فورٹ ، ممبئی کے ذریعہ 4.26فیصد جی ایس 2023 ، نیو جی ایس 2031 اور 6.76فیصدجی ایس 2061 کیلئے متعدد قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے کی جائے گی۔
سیکیورٹیز کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا5 فیصد تک، اہل افراد اور اداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لئے اسکیم کے مطابق، الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لئے دونوں مسابقتی اور غیر مسابقتی بولیاں 09 جولائی 2021 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای۔کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک شکل میں جمع کی جانی چائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10.30 اور 11.00 کے درمیان جمع کروائی جانی چائیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے صبح 11.30 بجے کے درمیان جمع کروائیں جانی چائیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 09 جولائی 2021 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کی طرف سے ادائیگی 12 جولائی 2021 (پیر) کو ہوگی۔
سیکیورٹیز ’جب جاری کیئے جائیں‘ ٹریڈنگ کے اہل ہوں گی جب مرکزی حکومت کے سیکیورٹیز میں ’جب جاری کردہ ٹرانزیکشنز‘ کے رہنما خطوط کے مطابق، ریزرو بینک آف انڈیا کے سرکلر نمبرآر بی آئی25/ 2018-19/ مورخہ 24 جولائی ، 2018 کو جاری کیا گیا اور جس میں وقتا فوقتا ترمیم کی جاتی رہی ہے۔
*****
U.No.6235
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1732996)
Visitor Counter : 138