ارضیاتی سائنس کی وزارت

آسام اور میگھالیہ کے الگ الگ مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کا امکان


بہار، اروناچل پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کریکال، کیرالہ اور ماہے ، مغربی بنگال اور سکم کے علاوہ اوڈیشہ میں شدید بارش کا امکان

جنوب مغربی بحیرہ عرب پر تیز ہوائیں چل سکتی ہیں

Posted On: 04 JUL 2021 4:39PM by PIB Delhi

 

ہندستانی محکمہ موسمیات م(آئی ایم ڈی) کے  موسم کی پیشن گوئی کے قومی مرکز کے موسمی انتباہی بلیٹن کے مطابق، آسام اور میگھالیہ کے الگ الگ  مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کا امکان بہت زیادہ ہے۔ بہار، اروناچل پردیش، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کریکال ، کیرالہ اور ماہے، مغربی بنگال اور سکم، اوڈیشہ کے الگ الگ مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔

 

جموں، کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفر آباد، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی، راجستھان، کونکن اور گوا، کیرالہ اور ماہے اور لکش دیپ میں الگ الگ مقامات پر تیز ہوائیں اور بجلی کڑکنے کے ساتھ  گرد و غباو والی تیز آندھی (30 سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے) چلنے کا امکان ہے۔

 

ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور سکم، اوڈیشہ، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، گجرات کے خطے، ساحلی آندھرا پردیش اور یانم ، ریالاسیما ، داخلی کرناٹک اور تمل ناڈو،  پڈوچیری اور کریکالیوریپر میں الگ تھلگ مقامات پر بجلی کڑکنے اور گرنے کے امکانات ہیں۔

 

موسمی خبروں میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی راجستھان کے الگ الگ  مقامات پر گرج چمک کے ساتھ / گرد و غبار والی آندھی کا امکان بہت زیادہ ہے۔ چونکہ جنوب مغربی بحیرہ عرب میں  چالیس، پچاس سے ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز طوفان کا امکان ہے اس لئے ماہی گیروں کو ان علاقوں میں داخل نہ ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

تفصیلات اور گرافکس کیلئے یہاں کلک کریں۔

CLICK HERE

******

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6194

 



(Release ID: 1732675) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Tamil