ارضیاتی سائنس کی وزارت

دہلی اور قومی راجدھانی خطے میں ہوا کا معیار آج بھی بدستور ناقص زمرے میں رہنے کا امکان ہے



Posted On: 02 JUL 2021 3:43PM by PIB Delhi

ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے موسم کی پیشن گوئی کرنے والے قومی  مرکز کے مطابق:
ہوا کی نوعیت اور ہوا داری کے اشارے سے متعلق پیشن گوئی

دہلی میں بڑے پیمانے پر ہوا کے داخلی بہاو کے ساتھ  ساتھ  ہواداری کس نوع کی ہوگی اس کی پیشن گوئی اور موسم کی پیش گوئی حسب ذیل ہے:۔

1۔ دہلی اور قومی راج دھانی خطے میں ہوا کا معیار 02.07.2021 کو ناقص زمرے میں رہنے کا امکان ہے۔ مقامی سطح پر ہوا میں دھول کے بڑھنے اور بنجرعلاقوں سے دھول  کے لئے سازگار تیز ہواؤں کی وجہ سے پی ایم 10 یعنی انتہائی چھوٹے ذرات اہم آلودگی کا باعث ہوں گے۔ تیز ہواؤں/ دھول کے طوفان کی وجہ سے ہوا کا معیارخراب ہونے اور تین جولائی 2021 کو خراب زمرے کے بالائی حد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر چار جولائی 2021 کو ہوا کے معیار میں معمولی بہتری آئے گی لیکن وہ ناقص سے کم ناقص یعنی معتدل رہے گی۔ بعد کے 5 دنوں میں ہوا کا معیار زیادہ تر معتدل رہنے کا امکان ہے۔

2۔ زمین کی سطح پر جنوب/جنوب مغرب کی طرف سے تیز رفتار ہواؤں کی رفتار 15-18 کلومیٹر  فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔ جزوی طور پر آسمان ابر آلود رہےگا، الگ الگ مقامات پر گرمی کی لہر کی صورتحال ہو سکتی ہے، دھول کے طوفان اور تیز ہواوں کے ساتھ انتہائی ہلکی بارش ہو سکتی ہےاوردو جولائی 2021 کو تیز ہوائیں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رفتارسے چل سکتی ہیں۔ زمین کی سطح پر جنوب سے دہلی کی طرف سے تیز رفتار ہواؤں کی رفتار 12-15 کلومیٹر  فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔ جزوی طور پر آسمان ابر آلود رہے گا اور تین جولائی 2021 کو تیز ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ زمین کی سطح پر جنوب سے دہلی کی طرف سے تیز رفتار ہواؤں کی رفتار 12-15 کلومیٹر  فی گھنٹہ رہ سکتی ہے۔ جزوی طور پر آسمان ابر آلود رہے گا اور چار جولائی 2021  کو گرج چمک  کا امکان ہے۔

3۔ دہلی میں دو جولائی 2021 کومتوقع زیادہ سے زیادہ اختلاط کی گہرائی قریب 4300 میٹر ہونے کا امکان ،تین جولائی2021 کو 1300 میٹر اور  چار جولائی 2021 کو 3500 میٹر۔ زیادہ سے زیادہ ہواداری کا انڈیکس دو جولائی 2021 کو تقریباً 21000 m2/s ہونے کا امکان ہے۔ تین جولائی 2021 کو 14000 m2/s اور چار جولائی 2021 کو 14500 m2/s۔ ہواداری انڈیکس 6000 m2/s سے کم  اور اوسطا ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم  تکلیف دہ یا آلودگی پھیلانے والی ہو سکتی ہے۔

4۔ پیش گوئی کا تفصیلی تجزیہ اور توثیق کیلئے اس پتے پر رجوع کیا  جاسکتا ہے۔

https://ews.tropmet.res.in

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6141



(Release ID: 1732440) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi