کانکنی کی وزارت
مالی سال 2020 میں نالکو کا خالص فائدہ 138 کروڑروپے کے مقابلے میں مالی سال 2021 میں تیرہ سو(1300) کروڑروپے ہوا ، 840فیصد تک کی اچھال
Posted On:
30 JUN 2021 4:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 02 جولائی2021: کان کی وزارت کے تحت نورتن سی پی ایس ای نالکو نے مالی سال 21-2020 کے لئے نتائج کا اعلان کیا ہے۔
28 جو ن 2021 کو بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ میں درج آڈٹ کئے گئے مالی نتائج کے مطابق نالکو کا خالص کاروبار گزشتہ سال کے 8425.75 کروڑروپے کے مقابلے مالی سال 2021 میں بڑھ کر 8869.29 کروڑروپے ہوگیاہے۔وہیں مالی سال 2021 کے لئے خالص فائدہ 840فیصد بڑھ کر 1299.53 کروڑروپے ہوگیا جبکہ مالی سال 2020 میں یہ 138 کروڑروپے تھا۔ یہ نتائج خرید وفروخت و مارکیٹنگ ، سازگار ایل ایم ای قیمتوں پر اسٹریٹجک فیصلوں کے ذریعہ حاصل کئے گئے اور کووڈ رہنما ہدایات کے سبب محدود افراد ی قوت کی تعیناتی کے باوجود یونٹوں نے مضبوط آٖپریشنل کارکردگی کے ذریعہ اس میں اضافہ کیا۔
سال 21-2020 کے دوران نالکو نے 73.65 لاکھ ٹن کے ساتھ اب تک کا سب سے زیادہ باکسائٹ پیداوار حاصل کی۔اسی طرح کمپنی نے 21-2020 میں 1.92 لاکھ ٹن کے ساتھ اب تک کے سب سے زیادہ المونیم دھات کی برآمد کرتے ہوئے 10-2009 کے ایک دہائی پرانے 1.46 لاکھ ٹن ریکارڈ حصولیابی کو عبور کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی اوڈیشہ کے دامن جوڑی میں واقع ریفائنری میں 20.85لاکھ ٹن الومینا ہائیڈریٹ کی پیداوار اور انگل ،اوڈیشہ میں واقع سملٹر پلانٹ سے 4.18 لاکھ ٹن المونیم دھات کی پیداوار کی ۔ بھارت سرکار کی کان وزارت میں سکریٹری جناب آلوک ٹنڈن نے موثر نتائج کے لئے اجتماعی طور پر نالکو اور بورڈ آف ڈائریکٹرس کو مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے سی ایم ڈی جناب شری دھر پاترا کی قیادت میں نالکو مینجمنٹ کی تعریف کرتے ہوئے آنے والے سالوں میں ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
*************
م ن۔ع ح ۔رم
U- 6087
(Release ID: 1732211)
Visitor Counter : 145