زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے گوالیر میں قومی باغبانی بورڈ مرکز کا اختتام کیا


گوالیر میں NHBکا مرکز خطے میں باغبانی کو فروغ دیگا، شمالی مدھیہ پردیش کے 21ضلعوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا

مرکز کی جانب سے زراعت کی ترقی اور کسانوں کے فائدے  کے لیے کثیر جہتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جناب تومر

Posted On: 01 JUL 2021 6:15PM by PIB Delhi

باغبانی کے قومی بورڈ کی سرگرمیوں اور اسکے پروگراموں کو آگے لے جاتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت ، حکومت ہند نے مدھیہ پردیش میں یہ مرکزکھولا ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے گوالیر میں قومی باغبانی بورڈ (NHB)  کے نئے مرکز کا افتتاح کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O9CK.jpg

NHB، اعلیٰ تکنیکی تجارتی باغبانی کے مربوط فروغ اور ملک میں فصل کی کٹائی کے بعد کے بندوبست ، اشیاء کو درجہ حرارت کے اعتبار سے محفوظ بنانے کا ذمہ دار ہے اور اسکے ملک میں مختلف مقامات پر مراکز  /دفاتر ہیں اور تقریباً ہر ریاست میں کم از کم ایک مرکز ضرور ہے جہاں سے اسکی مختلف اسکیموں اور سرگرمیوں پر عمل درآمد ہوتا ہے، نگرانی کی جاتی ہے اور تال میل کیا جاتا ہے ۔ یوپی اور مہاراشٹر جیسے بڑی ریاستوں میں انکی جغرافیہ اور  کام کی مقدار کو دیکھتے ہوئے ایک سے زیادہ مرکز کام کر رہے ہیں۔

ملک کی دوسری سب سے بڑی ریاست مدھیہ پردیش گزشتہ چند برس سے باغبانی کے شعبے میں تیزی سے خود کو متنوع بنا رہی ہے۔ یہ ریاست ملک میں سبزیوں کی پیداوار کرنے والا تیسرا اور پھلوں میں پانچویں سب سے بڑی ریاست ہے ۔ 
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ باغبانی کا شعبہ مدھیہ پردیش کا ابھرتا ہوا سیکٹر ہے۔ مدھیہ پردیش کا گوالیر ڈویژن ریاست کے شمال میں واقع ہے ۔
مدھیہ پردیش میں باغبانی کے زبردست امکانات کو دیکھتے ہوئے باغبانی کے قومی بورڈ کا نیا مرکز اس خطے میں باغبانی کے فروغ میں زبردست کردار ادا کریگا ۔ اس سے نہ صرف گوالیر خطے کے بلکہ شمالی مدھیہ پردیش کے 21ضلعوں کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا ۔
وزیر زراعت نے مزید کہا کہ اس وقت باغبانی کے مرکزی بورڈ کا ایک ہی مرکز ہے جو بھوپال میں واقع ہے۔ ریاست کے وسیع تر جغرافائی علاقے اور بہت سے اضلاع اور علاقوں کے بھوپال سے فاصلے کو دیکھتے ہوئے کسانوں کو NHBکی اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے اور باغبانی کے شعبے میں تازہ ترین پیش رفت کی تکنیکی رہنمائی حاصل کرنے میں دشواری آتی ہے۔ 
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JW08.jpg

 
مدھیہ پردیش کے ڈبہ بند خوراک محکمے کے وزیر (آماد چارج) جناب بھرت سنگھ کشواہا اور گوالیر کے ایم پی جناب وویک نرائن شیجوالکر نے گوالیر خطے میں NHBکا سینٹر کھولے جانے پر مرکزی وزیر زراعت کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر ضلع پنچایت چیرمن محترمہ منیشا یادو، مقامی نمائندے اور کسان موجود تھے۔ NAFEDکے ایم ڈی سنجیو چڈھا، NHBکے ایم ڈی جناب راج بیر سنگھ، مرکزی زراعت سکریٹری جناب سنجے اگروال اور دیگر افسران نے ورچوئل طریقے سے پروگرام میں شرکت کی۔  

 

******

ش ح،ع س، ج

U.No. : 6114



(Release ID: 1732141) Visitor Counter : 188


Read this release in: English