کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی وزیر پیوش گویل نے کہا ہے کہ بھارت لچک دار سپلائی چین تشکیل دینے کےلئے عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں زیادہ رول ادا کرے گا
Posted On:
30 JUN 2021 10:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی 30 جون 2021 :ریلوے،کامرس اور صنعت، صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے آج کہا ہے کہ بھارت لچک دار سپلائی چین تشکیل دینے کے لئے عالمی وبا کی دنیا میں زیادہ رول ادا کرے گا۔ آج انڈیا گلوبل فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ان ملکوں کے ساتھ زیادہ وابستگی کے منتظر ہیں جن کے یہاں اپنی سیاسی نظام میں جمہوریت ہے اور جن پر ہم ایک شراکت دار کی حیثیت سے بھروسہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت ان ملکوں کے ساتھ زیادہ وابستگی کے لئے کام کررہا ہے جن کے ساتھ ہمارا ایک مشترکہ ایکو سسٹم ہے، اورایسے ممالک کے ساتھ جو شفاف ضوابط میں یقین رکھتے ہیں، تعلقات قائم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت تجارت سے متعلق امور کے لئے برطانیہ، آسٹریلیا، کنیڈا اور یوروپی یونین سے بات کررہا ہے اورانہیں تیزی کےساتھ آگے بڑھانے کاخواہش مند ہے۔
جناب گویل نے کہا کہ ہمارے بھروسے مند شراکت دار بھارت کے زیادہ رول کی طرف دیکھ سکتے ہیں اورہم اپنے دروازے زیادہ وسیع کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری، ٹکنالوجی، اعلی معیار کے سامان، آلات، اور مشینری کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے خدمات اورآئی ٹی سیکٹر کو زیادہ معیار کی ٹکنالوجی فراہم کریں گے۔
جناب گویل نے کہا کہ بھارت نےٹرپس پر چھوٹ کو فروغ دینے کے لئے ڈبلیو ٹی او میں کوشش کی ہے تاکہ ویکسین اور دیگر دوائیں دنیا میں ہر ایک کے لئے دستیاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ یوروپی ممالک اس پہل کی حمایت نہیں کررہے ہیں اورانہوں نے منافع کو ترجیح دی ہے۔
جناب گویل نے کہا کہ ہم اس بات سے پر اعتماد ہیں کہ بھارت کووڈ ضابطوں اور دیگر احتیاط بنائے رکھنے پر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنی حفاظت اور ماسک کے استعمال کو بنائے رکھیں گے، وزیرموصوف نےاس بات کو اجاگر کیا کہ ایک ترقی پذیر ملک ہونے کے باوجود بھارت نے پہلے ہی تقریبا 340 ملین سے زیادہ ٹیکے پہلے ہی لگادیئے ہیں۔ سردست ہم ایک دن میں 5 ملین ٹیکے لگارہے ہیں اورآنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ ہم اس بات کو لے کر خوش ہیں کہ ہم دیگر ملکوں کے ساتھ اپنی جانکاری شیئر کررہے ہیں۔ہمارا کوون ایپ جس کے ذریعہ ہم نے ٹیکہ کاری پروگرام شروع کررکھا ہے ایک زبردست کامیابی کا ثبوت ہے۔ اوراب دنیا کا ایک بڑا حصہ ہم سے کوون ایپ کے لئے کہہ رہا ہے تاکہ اسے دوسرے ملکوں میں نافذ کیا جاسکے۔
جناب گویل نے کہا کہ بھارت نے کووڈ کی دوسری لہر کے باوجود اپنے پہلے سہ ماہ میں برآمدات میں ایک ریکارڈ ترقی حاصل کی ہے، اسی طرح اپریل۔ جون 2021 سے ریلوے باربرداری بھارتی ریلوے کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔
******
U-NO.6079
ش ح۔ح ا۔ ف ر
(Release ID: 1731806)
Visitor Counter : 182