بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مینوفیکچرنگ شعبے کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
29 JUN 2021 7:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍ جون : چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعت اورسڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے زور دے کر کہا ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کے خاتمے کے لئے مینوفیکچرنگ کے شعبے کو وسعت دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ 16 ویں ڈاکٹر گڈگل میموریل لیکچر کے دوران مہاراشٹر کی تجارت و صنعت سے منسلک شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے لئے ایک مربوط انداز میں وژن بنانا ہوگا جہاں علم کی افادیت کو دولت میں تبدیل کیا جائے۔اور تعلیم کو دولت کے حصول کا ایک اہم ذریعہ بنایا جائے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان اور ہنر مند افرادی قوت ہی ملک کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی درآمدات کو کم کرنے اور برآمدات میں اضافہ کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کاروباری افراد کی مدد کے لئے معاشرتی اور معاشی طور پر پسماندہ علاقوں کے لئے نئی پالیسیوں کو وضع کرنا ہوگا اور نئی نئی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے صنعتوں کو غیر مرتکز بنانا بہت ضروری ہے۔
اس تقریب کی پوری تفصیلات اس لنک پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے
Full event link https://youtu.be/XFxoJYqWGW4
ش ح ۔ س ک
U No. 6037
(Release ID: 1731387)
Visitor Counter : 201